تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 562 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 562

تاریخ احمدیت۔جلد 22 562 سال 1964ء دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں ایسی محبت پیدا کر دے جس کے مقابلہ میں اور تمام محبتیں سرد ہو جائیں اور ہمیں ہر جگہ وہی نظر آئے۔اگر ہم بیویوں سے محبت کریں تو خدا کے لئے ، اگر ہم ماں باپ سے محبت کریں تو خدا کے لئے ، اگر ہم اپنی جانوں سے محبت کریں تو خدا کے لئے اور اگر ہم مال سے محبت کریں تو خدا کے لئے۔پس دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی محبت دے اور اگر ماسوی اللہ کی محبت ہمارے دلوں میں ہو تو محض اُس کی وجہ سے ہو۔مستقل نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اچھے کاموں کی توفیق دے، ہمارے خیالات میں وسعت دے۔ہماری کوششوں میں برکت ڈالے اور ہماری قربانیوں کو زیادہ کرے۔اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اسلام کی اشاعت کے لئے رات اور دن کام کرتے چلے جائیں مگر ہم یہ سمجھیں کہ ہم نے کچھ بھی نہیں کیا۔پھر وہ ہمیں اپنے فضل سے اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنی زندگیاں اس کے دین کے لئے وقف کر دیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر عیب سے بچائے۔ہمیں قرآن کا علم دے اُس کے پڑھنے کی توفیق بخشے اور اس کے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی طاقت عطا فرمائے اور اپنے کلام کی ایسی محبت ہمارے دلوں میں ڈال دے کہ اس کا کلام ہماری روح کی غذا بن جائے۔ہمارے آگے بھی نور ہو ہمارے پیچھے بھی نور ہو۔ہمارے اندر بھی نور ہو اور ہمارے باہر بھی نور ہو یہاں تک کہ ہم مکمل نور بن جائیں۔اللہ تعالیٰ تمام تاریکیوں اور ظلمتوں سے ہمیں محفوظ رکھے۔اور ہمیں اپنی پناہ میں لے لے۔وہ ہر قسم کے دشمنوں سے ہمیں بچائے۔اپنے فضلوں کے دروازے ہم پر کھول دے اور ہمارے قلوب کو اتنا پاک اور مصفی کر دے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل ان پر پڑنے لگے۔پھر دعا کروان مبلغوں کے لئے جو باہر گئے ہوئے ہیں۔دعا کرو کہ خدا ان کی ان کوششوں میں جو وہ سلسلہ کی حفاظت اور ترقی کے لئے کر رہے ہیں برکت ڈالے اور ان کے تھوڑے کام کو بھی بہت بنا دے۔ان کی زبانوں میں تاثیر ڈالے، ان کے قلوب میں درد پیدا کرے، ان کے دماغوں میں خدا کی محبت کی کیفیات موجزن ہوں اور ان کی زندگیاں خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مقبول ہو جائیں۔پھر اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ ہماری آئندہ نسلوں کو بھی پاک بنائے۔جو ہم میں نقص ہیں وہ اُن میں نہ جائیں مگر ہم میں جو خو بیاں ہیں وہ اُن کے وارث ہوں۔“ ( آمین ) سیدہ حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کا بصیرت افروز خطاب احمدی خواتین کے جلسہ سالانہ ۱۹۶۴ء کے موقع پر حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے