تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 506
تاریخ احمدیت۔جلد 22 506 سال 1964ء دوست کی یہ درخواست منظور فرما لی ہے اور خاص اجازت مرحمت فرما دی ہے کہ وہ سال رواں کے بجٹ میں ایک لاکھ روپیہ کی منظور شدہ رقم اکیلے ہی ادا کریں۔چنانچہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی منظوری کے بعد ر بوہ میں جامع مسجد کی تعمیر کے ابتدائی انتظامات شروع ہو گئے ہیں۔صدرانجمن احمدیہ نے ضروری امور کی انجام دہی کے لئے ایک کمیٹی بنادی ہے جو مکرم ناظر صاحب اصلاح وارشاد، مکرم ناظر صاحب بیت المال آمد اور مکرم ناظر صاحب امور عامہ کے علاوہ محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب اور محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب پر مشتمل ہے۔کمیٹی کے دو اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔جن میں تعمیری انتظامات سے متعلق بعض اہم فیصلے کئے گئے ہیں اور بحمد اللہ کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ان اجلاسوں میں محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب، صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب، محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر امور عامہ، محترم میاں عبدالحق صاحب رامہ ناظر بیت المال اور خاکسار شرکت کرتے رہے ہیں۔احباب جماعت جہاں جامع مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں جملہ انتظامات کی خاطر خواہ تکمیل کے لئے دعا فرما ئیں وہاں اس مخلص اور مخیر دوست کو بھی اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کی یہ خدمت قبول فرمائے۔انہیں دینی و دنیوی نعمتوں سے مالا مال کرے اور ان کے اخلاص اور اموال میں اور زیادہ برکت ڈالے اور انہیں ہمیشہ ہی خدمات دینیہ کی بیش از پیش تو فیق سے نوازتا چلا جائے۔یہ بھی دعا کریں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ آئندہ بھی اور زیادہ شان کے ساتھ پورا ہوتا چلا جائے کہ:۔میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بڑھاؤں گا اور ان کے نفوس و اموال میں برکت ڈالوں گا“۔تا یہ دنیا حضور کے خالص اور دلی محبوں سے ہی آباد نظر آئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈ اعظمت وشان اور جاہ وجلال کے ساتھ پورے کرہ ارض پر لہرانے لگے۔آمین اللهم آمـ آمین 96 حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کا اہم پیغام مورخه ۶ دسمبر ۱۹۶۴ء کو مجلس خدام الاحمد یہ ربوہ کے زیر اہتمام حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی سیرت پر ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا حسب ذیل قیمتی پیغام پڑھ کر سنایا گیا:۔