تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 397
تاریخ احمدیت۔جلد 22 397 سال 1964ء ۱۲ الاسلام البشرى مسلم ہیرلڈ ۱۳ ۱۴ Le Message ۱۵ Islam ۱۶ ۱۷ عربی عدن انگریزی۔اردو۔تامل۔برمی بر ما انگریزی انگلستان فرنچ ماریشس ڈچ دی ہیگ گائیڈ مینیس انگریزی فینٹی غانا تراجم قرآن کریم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس وقت متعدد زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ تیار کر کے شائع کیا جا چکا ہے۔بعض زبانوں میں تراجم کے مسودات تیار کر لئے گئے ہیں اور عنقریب ان کی اشاعت بھی ہو جائے گی۔اب تک قرآن مجید کا انگریزی، ڈچ، جرمن اور سواحیلی زبانوں میں ترجمہ ہو کر شائع ہو چکا ہے۔ہسپانوی، پرتگالی، اطالوی، روسی، فرانسیسی ، انڈو نیشی ، ملائی، گورمکھی ، کامبہ ، کویو اور لود زبانوں میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔مگر ابھی تک منصہ شہود پر نہیں آیا۔فرانسیسی ترجمہ قرآن مجید کی آخری نظر ثانی شروع ہے جس کے بعد وہ پریس میں چلا جائے گا۔ڈینیش زبان میں ہیں پاروں کا ترجمہ ہو چکا ہے۔اور سات پارے شائع بھی ہو چکے ہیں۔سیرالیون کی زبان ” مینڈی میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے اور اب پارہ پارہ کر کے شائع ہونا شروع ہوا ہے۔یورو بالوگنڈا اور فینٹی زبانوں میں ترجمہ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ترجمہ اور مختصر تفسیری نوٹوں کے علاوہ انگریزی زبان میں قرآن مجید کی تفسیر کی اشاعت بھی ہو رہی ہے۔مطبوع تفسیر القرآن انگریزی تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔تفسیر القرآن انگریزی کی تیسری اور آخری جلد گذشتہ سال شائع ہو چکی ہے۔اب اس کا خلاصہ پیش کرنے کی جدو جہد جاری ہے۔اس سلسلہ میں ” دیباچہ تفسیر القرآن انگریزی جو حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی تصنیف ہے، خاص اہمیت کی حامل ہے۔قرآن مجید کے تراجم تغییر اور یہ دیباچہ خاص طور پر مغربی مستشرقین اور اہل علم سے خراج تحسین حاصل کر چکے ہیں۔پروفیسر ایچ۔اے۔آرگب انگریزی ترجمہ قرآن کے متعلق لکھتے ہیں۔یه ترجمه قرآن مجید کو انگریزی زبان کا جامہ پہنانے کی سابقہ کوشش کے مقابلہ میں زیادہ قابل تحسین ہے“