تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 396 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 396

تاریخ احمدیت۔جلد 22 396 سال 1964ء میں یہ اعتراف کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ سیرالیون میں اگر کوئی اسلامی تنظیم مصروف عمل ہے تو وہ صرف جماعت احمد یہ ہے اور اس کے مبلغین ہیں۔اور میری یہ بڑی نا انصافی ہوگی اگر میں اس امر کا اقرار نہ کروں کہ اگر احمدی مبلغین اس ملک میں نہ آئے ہوتے اور انہوں نے اسلام پر عیسائیت کے جارحانہ حملوں کی مدافعت نہ کی ہوتی تو اس وقت اس ملک میں اسلام کے نام کے سوا اور کچھ باقی نہ رہتا اور کوئی شریف آدمی اس نام کے ساتھ منسوب ہونا گوارا نہ کرتا“۔اسی طرح گھانا کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر الحاج یعقوب تالی تلون نے فرمایا:۔احمد یہ تحریک کی سرگرمیوں کا میں ایک چشم دید گواہ ہوں اور میں بلا تامل کہہ سکتا ہوں کہ ان ممالک میں اس جماعت کی خدمات کی وجہ سے اسلام کو نمایاں فتح حاصل ہوئی ہے“۔اخبارات ورسائل عہدِ حاضر میں پریس کو جو عالمی حیثیت حاصل ہے اسے کوئی بھی فعال تبلیغی تنظیم نظر انداز نہیں کر سکتی۔۱۹۶۴ء میں جماعت احمدیہ کے مندرجہ ذیل اخبارات و رسائل اسلام کا نور پھیلانے میں مصروف تھے۔نمبر شمار نام Der Islam Active Islam The Truth The African Crescent زبان مقام اشاعت جرمن زیورچ سویڈش ٹاک بالم انگریزی نائیجیریا سیرالیون The Muslim Sunrise Ahmadiyyat ۶ The Message واشنگٹن ٹرینڈاؤ انگریزی وسنهالی کولمبو سینا ر اسلام انڈونیشین جکارتہ ۹ البشرى العصر عربی حيفا انگریزی کیپ ٹاؤن احمد یہ گزٹ جرمن زیورچ