تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 347 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 347

تاریخ احمدیت۔جلد 22 347 سال 1963ء میں تقسیم کیا۔اور ممبران جماعت کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ اپنے حلقے میں تبلیغی مہم جاری کریں۔ڈیٹن کے ایک مقامی چرچ میں ایک پادری صاحب کی تقریر کے بعد آپ نے اُن کے سوالوں کے جواب دیئے۔صوفی عبدالغفور صاحب نے اس سال شکاگو، نیویارک ، فلاڈلفیا، پٹس برگ ، واشنگٹن اور ینگس ٹاؤن کا تبلیغی دورہ کیا۔آپ کا ایک بیان ریڈیو سے نشر ہوا۔مشنوں کی سالانہ کانفرنسیں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔جماعت احمدیہ امریکہ کی سالانہ کا نفرنس اس سال ۳۱،۳۰ را گست و یکم تمبر ۱۹۶۳ء کوکلیولینڈ میں منعقد ہوئی۔جس میں درج ذیل سولہ جماعتوں کے دوسو نمائندے شامل ہوئے۔واشنگٹن ، بالٹی مور، پٹس برگ ، فلاڈلفیا، نیویارک، باسٹن، ینگس ٹاؤن، کیونگٹن، ولیمسک ، ولیمز یے، ڈیٹرائٹ، شکاگو، ملوو کی ، انڈیانا پولیس ، سینٹ لوئیس، ڈیٹین۔جلسہ کا افتتاح صوفی عبدالغفور صاحب نے فرمایا۔مقررین میں امریکہ کے مبلغین کے علاوہ سید عبد الرحمن صاحب، ابوالکلام صاحب پٹس برگ، سردار حمید احمد صاحب کینیڈا، خلیل محمود صاحب باسٹن، احمد حیات صاحب پٹس برگ، احمد ریاض صاحب پٹس برگ پریذیڈنٹ خدام الاحمدیہ امریکہ، منیر احمد صاحب سینٹ لوئیس، محمد صادق صاحب نیویارک، احمد شہید صاحب پٹس برگ اور بشیر افضل صاحب نیو یارک شامل تھے۔اس موقعہ پر خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنہ اماء اللہ کے اجلا سات بھی ہوئے۔انگلستان مشن کی تاریخ میں اس سال کے دو واقعات خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔اوّل جناب بشیر احمد خان صاحب رفیق نائب امام مسجد فضل لندن کی تجویز پر برائٹن میں ایک ذیلی مشن کا قیام عمل میں آیا۔جہاں ایک بڑا کمرہ مستقل طور پر کرائے پر مل گیا۔۷ ستمبر ۱۹۶۳ء کو برائٹن میں پہلا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایک پادری صاحب، ایک ہندو دوست نیز ورلڈ کانگرس آف فیتھ کی ایک سرگرم ممبر اور وائی ایم سی اے کی یوتھ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری صاحب نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر جناب بشیر احمد خاں صاحب رفیق نے اسلام پر تقریر کی اور سوالوں کے جواب دیئے۔اختتام پر لٹریچر تقسیم کیا گیا۔