تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 346 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 346

تاریخ احمدیت۔جلد 22 346 سال 1963ء خطاب کیا۔مقامی رسالوں العصر اور ”البشری کی کا پیاں سینکڑوں کی تعدا میں تقسیم کی گئیں۔۹ را فراد داخل سلسلہ ہوئے۔امریکہ اس سال مشن کے انچارج صوفی عبدالغفور صاحب تھے جن کے زیر نگرانی سید جواد علی صاحب، چوہدری عبدالرحمن صاحب بنگالی اور میجر عبدالحمید صاحب جیسے انتھک مبلغ سرگرم عمل رہے۔سید جواد علی صاحب نے واشنگٹن میں شادی کی دو تقاریب میں ساٹھ غیر مسلموں کے علاوہ شام، مصر اور لیبیا کے بعض طلباء تک پیغام احمدیت پہنچایا اور لٹریچر بھی دیا۔چالیس افراد کو تبلیغی خطوط لکھے۔واشنگٹن کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں اشتہارات تقسیم کئے۔بذریعہ ٹیلیفون متعدد افرادکودینی معلومات بہم پہنچائیں۔انگٹن شہر کے ایک میتھوڈسٹ چرچ میں تقریر کی اور سوالات کے جواب دیئے۔قاضی محمد برکت اللہ صاحب (ایک مخلص پاکستانی احمدی ) کی تبلیغ سے ریاست انڈیانا کی ایک یونیورسٹی کے چالیس طلباء متاثر ہوئے جن کو آپ نے لٹریچر بھجوایا۔ریاست ورجینیا (Virginia) کے شہر کنگسٹن کے ایک چرچ کا ایک وفد مشن ہاؤس آیا۔جسے آپ نے دینی معلومات بہم پہنچانے کے علاوہ دینی لٹریچر بھی پیش کیا۔اسی ریاست کے ایک اور شہر میں آپ کی دو تقاریر میتھوڈیسٹ چرچ میں ہوئیں۔آپ کے حلقہ میں ایک بار حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب بھی تشریف لے گئے اور خطاب فرمایا۔چوہدری عبدالرحمن صاحب بنگالی نے ملک میں چھ ہزار سے زائد اشتہارات تقسیم کئے۔مختلف چرچوں میں تقاریر کیں اور لٹریچر دیا۔تین مقامی اخباروں نے آپ کے انٹرویو شائع کئے۔آپ نے پٹس برگ کے پبلک ہائی سکول سے خطاب کیا۔نیز یہاں کے بورڈ آف ایجوکیشن کے اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور یو نیورسٹی کے غیر ملکی طلباء کے نگران تک پیغام حق پہنچایا۔ڈیٹرائٹ کی مقامی عدالت کے جج سے تبلیغی گفتگو کی۔میجر عبدالحمید صاحب نے ایک پر جوش تبلیغی گروپ تیار کیا جس نے اسلام اور احمدیت پر قطعہ جات اٹھائے ہوئے ڈیٹن کے مختلف حلقوں میں اشتہارات تقسیم کئے۔اس دلچسپ پروگرام نے غیر مسلموں میں اسلام کی طرف توجہ پیدا کر دی۔آپ نے پہلی بار ڈیٹن شہر کوتبلیغی نقطہ نگاہ سے کئی حلقوں مشتمل