تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 345 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 345

تاریخ احمدیت۔جلد 22 345 سال 1963ء آئیوری کوسٹ بیرونی ممالک میں جماعتی مساعی اس سال قریشی محمد افضل صاحب اور قریشی مقبول احمد صاحب کی تبلیغی کوششوں سے مالی اور آئیوری کوسٹ میں چالیس افراد نے قبول احمدیت کیا اور ملک میں تین جماعتیں قائم ہوئیں۔دونوں مبلغین نے مسلمانوں کی نئی نسل کو اسلامی تعلیم سے آگاہ رکھنے اور غیروں کے بداثرات سے بچانے کے لئے ہر ممکن مساعی جاری رکھیں۔اور اس غرض کے لئے مختلف مدارس کے مسلم طلباء سے خصوصی رابطہ قائم رکھا۔افریقہ مشرقی و مغربی افریقہ جو ہانس برگ (جنوبی افریقہ ) کے ایک دانشور نے اپنے خط میں جو نیروبی کے انگریزی اخبار ایسٹ افریقن ٹائمنر ( یکم اکتوبر ۱۹۶۳ء) میں شائع ہوا۔جماعت احمدیہ کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے لکھا۔The spread of Islam in East Africa and West Africa is solely due to the unwearying efforts of the Ahmadies no suny Alam can claim this honour۔مشرقی اور مغربی افریقہ میں اشاعت اسلام خالصہ جماعت احمدیہ کی مسلسل جدو جہد کا نتیجہ ہے اور کوئی سنی عالم اس اعزاز کا دعوی نہیں کر سکتا۔40 جنوبی افریقہ مقامی احمد یوں میں سے جناب ہاشم صاحب بالخصوص دعوت الی اللہ میں سرگرم رہے۔چنانچہ انہوں نے عیسائیت کے موضوع پر ایک پادری سے کامیاب تبادلہ خیالات کیا۔آپ لنگٹن میں بھی حق و صداقت پھیلانے میں مصروف رہے۔ایک اور احمدی مسٹر ابراہیم نے سیرت النبی کے ایک جلسے سے