تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 185 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 185

تاریخ احمدیت۔جلد 22 185 سال 1963ء محروم نہیں رہے گا پس دجالی فتنہ کے مقابلہ کے لئے اجتماعی کوشش کرو۔اپنے اموال کی ہمیشہ قربانی کرتے رہو اور اپنے اوقات کو اس غرض کے لئے وقف کرو تا کہ اسلام دُنیا میں غالب آئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت دنیا کے کونہ کونہ میں قائم ہو۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنائے اور آپ کو اپنی ذمہ داریوں کے سمجھنے اور وقت کے تقاضوں کو صحیح رنگ میں شناخت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ لوگوں میں ایسا جذب روحانی اور اخلاص پیدا کرے کہ آپ لاکھوں لاکھ لوگوں کو احمدیت میں داخل کرانے کا موجب بن جائیں تا کہ قیامت کے دن ہم شرمندہ نہ ہوں بلکہ اللہ تعالیٰ ہماری کمزوریوں اور خطاؤں کو معاف فرماتے ہوئے اپنی رحمت کی چادر میں ہمیں چھپالے اور اپنے دین کے نیچے اور جاں نثار خادموں میں شامل کرے۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔والسلام مرز امحمود احمد 0 تحریک جدید کی عظیم الشان عالمی خدمات پر ایک ٹھوس اور موثر تقریر اس اجتماع انصار اللہ کی ایک امتیازی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب نے تحریک جدید کے کام کی وسعت پر ایک نہایت بصیرت افروز تقریر فرمائی۔ذیل میں اس اہم تقریر کا ضروری حصہ سپر د قر طاس کیا جاتا ہے۔نقشہ عالم پر اُن دنوں مجاہدین احمدیت کس وارفتگی اور جانفروشی کے ساتھ اسلام کو پھیلانے میں مصروف عالم تھے؟ اس کا اندازہ صاحبزادہ صاحب کے پیش کردہ اعداد و شمار اور حقائق سے بخوبی لگ سکتا ہے۔آپ نے فرمایا:۔تحریک جدید کے قیام پر انتیس سال کا عرصہ گذر چکا ہے اس عرصہ میں اسلام کی تبلیغ واشاعت اور استحکام سلسلہ کا جو کام اس تحریک کے ذریعہ ہوا اور جو وسعت اور برکت تحریک جدید کو حاصل ہوئی وہ میں اعداد و شمار کے ساتھ پیش کرتا ہوں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تحریک یقینا ایک الہی تحریک ہے اور خدا تعالیٰ کے خاص منشاء سے جاری کی گئی ہے۔