تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 186 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 186

تاریخ احمدیت۔جلد 22 186 سال 1963ء تبلیغی مشن: اس وقت مندرجہ ذیل ممالک میں ہمارے مشن قائم ہیں انگلستان، سپین، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ، جرمنی ، سکنڈے نیویا کے ممالک بھی سویڈن، ڈنمارک اور ناروے، شمالی امریکہ، برٹش گی آنا، نائیجیریا، غانا، سیرالیون، لائبیریا، گیمبیا، آئیوری کوسٹ، ٹوگولینڈ، کینیا، یوگنڈا، ٹانگانیکا، ماریشس، جنوبی افریقہ، اسرائیل، لبنان، شام، عدن، سنگاپور، کوالا لمپور، بر ما سیلون، انڈونیشیا، بور نیو ، نجی۔دنیا کی کل آبادی دوارب باسٹھ کروڑ ہے۔اس وقت تک جن ممالک میں مشن کھولے جا سکے ہیں اُن کی آبادی باون کروڑ ہے گویا دنیا کی آبادی کے ۱/۵ حصہ میں اس وقت تک کام شروع ہو چکا ہے۔ان ممالک میں مشنوں کی کل تعداد ۶۶ ہے۔جن میں اِس وقت ۶۹ مرکزی مبلغ کام کر رہے ہیں اور ۸۳ لوکل مبلغ ہیں۔کل مبلغین جو اس وقت میدانِ عمل میں ہیں ان کی تعداد ۱۵۲ ہے۔بعض ممالک ایسے بھی ہیں جہاں اس وقت کوئی مبلغ تو نہیں لیکن وہاں جماعتیں قائم ہیں اور مرکز کی براہ راست نگرانی اور ہدایات کے ماتحت تبلیغ و اشاعت اسلام کا کام کر رہی ہیں۔ان میں فلپائن ، جاپان، ڈچ گی آنا اور مصر اور سائپرس شامل ہیں۔میڈیکل مشنریز: گزشتہ دو تین سال میں میڈیکل مشنریز کی تحریک بھی جاری کی گئی ہے جو ابھی ابتدائی حالت میں ہے۔اس وقت نائیجیریا اور سیرالیون میں تین میڈیکل مشنری کام کر رہے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کا بڑا نیک اثر پیدا ہو رہا ہے۔افریقہ کے بعض اور ممالک میں بھی اس کو جاری کرنے کا ارادہ ہے۔تعلیمی خدمات : روحانی اور جسمانی علاج کے ساتھ ساتھ افریقہ کی پسماندہ اقوام میں تعلیمی خدمات کے لحاظ سے بھی تحریک جدید کے ذریعہ نمایاں اور قابلِ قدر کام کیا گیا ہے جس کا اعتراف وہاں کے ملکی راہنما اور سیاستدان متعدد مرتبہ کر چکے ہیں۔اس ضمن میں بیسیوں ایسی تحریرات موجود ہیں جن میں غیر از جماعت مسلمان را ہنماؤں نے اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ جماعت احمدیہ کی تعلیمی خدمات قابل قدر اور شکریہ کی مستحق ہیں۔اس ذریعہ سے بھی ہم نے ہزاروں مسلمان نو جوانوں کو عیسائیت کے دجل کا شکار ہونے سے بچایا ہے کیونکہ اس ذریعہ سے بھی عیسائیت افریقہ میں نفوذ حاصل کر رہی تھی۔افریقہ میں اس وقت ۴۵ سکول جماعت کے زیرانتظام چلائے جارہے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ تھوڑے ہی عرصہ میں مزید سکول جاری کر دیئے جائیں گے۔