تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 636 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 636

تاریخ احمدیت 636 جلد 21 اس دوران میلادالنبی کا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں عیسائی مرد و خواتین نے کثرت سے شرکت کی۔آپ نے 363 دومرتبہ ریڈیو پر تقاریر کیں۔گنی کے وزیر داخلہ جیلو عبدالرحمان کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا۔2 مکرم مولوی محمد صدیق صاحب شاہد نے غانا کے ہائی کمشنر کو قرآن کریم اور دیگر کتب پیش کیں۔3- مکرم مولوی اقبال احمد صاحب نے ایک عیسائی کو کتاب دی وہ بہت متاثر ہوا۔آپ نے بعض افراد سے حیات مسیح اور مسیح موعود کی آمد پر بحث کی۔لٹریچر بکثرت تقسیم کیا۔بعض مقامات کے دورے کر کے لیکچر دیئے اور چیفس کو تبلیغ کی۔4- مکرم مولوی غلام نبی صاحب نے مولوی عبد القدیر صاحب کے ہمراہ سیر میکولیا کی جماعت کا دورہ کیا واپسی پر بعض چیفس کو تبلیغ کی۔آپ نے ایک عیسائی سکول کے دو لیکچراروں سے ہیں پچپیس آدمیوں کے مجمع میں مسیح کی صلیبی موت کے بارہ میں گفتگو کی۔مالکی فرقہ کی ایک میٹنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت پر روشنی ڈالی۔11 افراد کولٹریچر دیا ساڑھے پانچ سومیل سفر کیا۔جماعت احمد یہ سیرالیون کی سالانہ کانفرنس 7, 8, 9 دسمبر 1962 ء کو منعقد ہوئی۔کانفرنس کا افتتاح وائس پریذیڈنٹ جماعت ہائے احمد یہ سیرالیون پیرامونٹ چیف ناصرالدین صاحب گمانگا نے کیا۔آپ نے افتتاحی خطاب کے بعد صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں احباب کو قربانیوں اور اسلامی تعلیمات کا نمونہ بنے کی تلقین کی گئی تھی۔علاوہ ازیں درج ذیل افراد نے تقاریر کیں۔1 - مکرم مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم انچارج غانا مشن سیرالیون کی جماعت کی دعوت پر خاص نمائندے کے طور پر غانا سے تشریف لائے۔2- حافظ بشیر الدین عبید اللہ صاحب۔3۔مکرم حمید اللہ ظفر صاحب۔4۔مکرم مولوی صدیق احمد صاحب شاہد۔5۔موسیٰ سواد صاحب لوکل مبلغ - 6- مکرم مولوی غلام احمد نسیم صاحب۔7۔مسٹر مگبا کمارا (MAGBAA KAMARA)8- محمد آرتھر صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ غانا ( نمائند غانا ) 9۔مسٹر بونگے (Bongay) نے مشن کی رپورٹ میں بتایا کہ دوران سال کبالہ میں 2 نئے سکول جاری کئے گئے۔6 خطبات جمعہ ریڈیو سیرالیون سے نشر ہوئے۔280 افراد نے بیعت کی اور بعض نئی جماعتوں کا قیام عمل میں آیا۔10۔مکرم مولوی مبارک احمد صاحب ساقی انچارج مشن لائبیریا۔آپ لائبیریا سے خصوصی دعوت پر سیرالیون کانفرنس میں شامل ہوئے۔11- الحاج علی روجرز - 12- معلم شریف عباس صاحب۔13۔مسٹر S۔M۔Joe معلم سیکنڈری سکول۔14۔سمیع اللہ صاحب سیال-15- نمائندہ جرمن نومسلم ناصر نکولسکی۔16- مکرم منور احمد ایم ایس سی۔17۔مسٹر کول امام احمد یہ مسجد فری ٹاؤن - 18- ایم ایس کٹیا صدر جماعت احمد یہ گیمبیا۔19- آنریبل