تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 635
تاریخ احمدیت 635 جلد 21 مواصلات، وزیر تجارت اور سیکرٹری وزارت مال کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا۔موصوف نے یوم جمہوریہ کی ایک تقریب میں شرکت کی جس میں وزیر تعلیم نے جماعت احمدیہ کے بارہ میں کہا ” اب تک ہم دیکھتے ہیں کہ مسلمانوں میں صرف احمد یہ مشن ہی ہے جو تعلیمی میدان میں ہماری قابل قدر مدد کر رہا ہے۔آپنے میڈ نگو قبیلہ کے جلسہ میں ” اسلام اور سیاست پر تقریر کی۔اس قبیلہ کے امام نے جماعت احمدیہ کے بارہ میں مشن میں آکر جماعتی لٹریچر پر حسب ذیل رائے کا اظہار کیا۔جو اسلام احمدی لٹریچر میں ہے وہ ہم مصری کتابوں سے نہیں سیکھ سکتے اب تک ہم سمجھتے رہے ہیں کہ اسلام عربوں سے سیکھیں گے مگر اب معلوم ہوا ہے کہ وہ اب اس میدان کے آدمی نہیں رہے اس میدان میں ماہر اور کامیاب احمدی ہی ہیں۔“ 2- مکرم مولوی غلام احمد صاحب نسیم نے 20 جماعتوں کا دورہ کیا۔تین پبلک لیکچر دیئے۔سینکڑوں میل تبلیغی سفر کیا آپ نے کینما کے ایک صوبائی وزیر سے ملاقات کی جس نے جماعت کی عظمت کا ان الفاظ میں اعتراف کیا۔اگر احمدیت اس ملک میں بر وقت نہ آتی تو نہ جانے مسلمانوں کی کیا حالت ہوتی کیونکہ ایک طرف تو عیسائی اسلام پر پوری طرح مسلح ہو کر حملہ آور تھے اور دوسری طرف مسلمان لیڈروں نے اسلامی تعلیمات کو اس طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا تھا کہ بجائے کشش کے ایک طبقہ اس سے متنفر ہورہا تھا مگر احمد یہ جماعت نے آکر اسلامی تعلیمات کو انکی صحیح شکل میں دنیا کے سامنے پیش کیا۔“ 3 مکرم حافظ بشیر الدین صاحب نے تقسیم لٹریچر اور پبلک جلسوں کے ذریعہ پیغام حق پہنچایا۔-4 مکرم مولوی غلام نبی صاحب نے بعض جماعتوں کا دورہ کیا۔چار پیرامونٹ چیفس کو لٹریچر دیا۔5 مکرم مولوی اقبال احمد صاحب نے لوکل مبلغین کے ہمرا ہ 120 مقامات کا دورہ کیا مگبور کا کے متعد دسکولوں میں لیکچر دیئے اور مصری ٹیچروں کو سلسلہ کا لٹریچر دیا۔جملہ مبلغین کی مساعی کے نتیجہ میں 96 افراد داخل سلسلہ ہوئے۔362- اگست تا اکتوبر 1 - مکرم مولوی بشارت احمد صاحب بشیر کے حلقہ میں دو مرتبہ اجتماعی طور پر یوم تبلیغ “ منایا گیا۔جس میں احباب جماعت کے علاوہ سکول کے بچوں نے بھی حصہ لیا۔سلسلہ کا لٹریچر اور پمفلٹ بکثرت تقسیم کئے گئے۔دو جلسے منعقد کئے گئے جس میں جماعت کے چار مقررین نے حصہ لیا اور مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔غیر از جماعت احباب نے بھی ان جلسوں میں شرکت کی آپنے لسٹر اور گلوسٹر کی جماعتوں کا دورہ کیا۔