تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 637
تاریخ احمدیت 637 جلد 21 ایم ایس مصطفی نائب وزیر اعظم و وزیر صنعت حکومت سیرالیون نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جماعت احمدیہ کا وجود اس ملک میں اسلام کے لئے ایک بہت بڑی طاقت کا موجب ہے لائبیریا 364 اس جماعت نے اسلام کی جس طرح خدمت کی ہے صدیوں سے کسی نے نہیں کی۔20۔میئر آف فری ٹاؤن اے۔ایف رحمان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: احمد یہ جماعت گذشتہ تمیں سال سے اس ملک میں نہایت کامیابی کے ساتھ مذہبی تعلیمی اور ثقافتی کام کر رہی ہے ہم جماعت کے اس کام کے لئے جو وہ ملک کی بہبود کے لئے کر رہی ہے بہت زیادہ ممنون ہیں۔جب سے احمد یہ جماعت کا قیام سیرالیون میں ہوا ہے مسلمانوں اور غیر مسلموں میں اسلام کا مطالعہ کرنے کا رجحان کافی حد تک بڑھ گیا ہے اور اب سارے ملک میں لوگ اسلام کی تعلیم کی طرف توجہ دے رہے ہیں جماعت کا پریس ملک کی نہایت ہی اہم ضرورت کو پورا کر رہا ہے۔۔۔۔تعلیمی میدان میں جماعت کی خدمات بھی قابل قدر ہیں متعدد پرائمری سکولوں کے علاوہ سیکنڈری سکول کھول کر ملک کی ایک ایسی ضرورت کو پوری کیا گیا ہے جو دیر سے محسوس کی جارہی تھی۔سارے ملک میں مسلمانوں کا یہ واحد سیکنڈری سکول ہے جو بڑی کامیابی سے تعلیم کے علاوہ مذہبی تعلیم بھی دے رہا ہے۔احمد یہ جماعت ایک خالصہ مذہبی جماعت ہے اور یہی اصول ان کی کامیابی کا راز ہے مذہبی امور کے علاوہ انسانی ضرورت کی طرف بھی جماعت توجہ دے رہی ہے چنانچہ کچھ عرصہ ہوا ایک ڈاکٹر اس ملک میں طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھجوایا گیا الغرض یہ جماعت نہایت اہم اسلامی خدمات ادا کر رہی ہے۔“ دوران کانفرنس شوریٰ کا اجلاس بھی ہوا نیز ریڈیو اور اخبارات نے کانفرنس کی خبر میں دیں۔1۔سب سے پہلے روسی (میجر یوری گاگرین) جنہوں نے خلاء میں سفر کیا پانچ روز کے دورہ پر جنوری 1962ء کولائبیریا تشریف لائے۔ان کی پارٹی آٹھ افراد پر مشتمل تھی۔مکرم مبارک احمد صاحب ساقی نے موصوف سے ملاقات کی جماعت کا تعارف کرایا اور ان کی خدمت میں اسلامی کتب پیش کیں۔100 2- ساقی صاحب نے لائبیریا ریڈیو اسٹیشن سے نشر کئے جانے والے ایک مباحثہ میں حصہ لیا موصوف نے مختلف مقامات پر جا کر لٹریچر تقسیم کیا اور تقاریر کے ذریعہ بھی پیغام حق پہنچایا۔ایک گاؤں کے