تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 626
تاریخ احمدیت 626 جلد 21 امریکہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی سالانہ پندرھویں کا نفرنس یکیم۔2 ستمبر 1962ء کو پٹس برگ کے مقام پر وائی ایم سی اے ہال میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں امریکہ کی شرقی اور وسط غربی علاقوں کی متعدد ریاستوں اور کینیڈا کی احمدی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس کا افتتاح مبلغ انچارج مکرم صوفی عبدالغفور صاحب نے کیا۔کانفرنس میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا محترم صاحبزادہ صاحب نے جلسہ میں شرکت کرنے والے احباب کو اپنے پیغام میں فرمایا کہ جب تک آ پکی زندگیاں عملی لحاظ سے اسلام کی عکاسی نہ کرتی ہونگی لوگ اسلام کی اخلاقی تعلیم کو توجہ سے نہیں سنیں گے۔علاوہ ازیں کانفرنس سے درج ذیل افراد نے خطاب کیا۔1 - مکرم محمد بشیر صاحب-2- مکرم بشیر افضل صاحب۔3۔مکرم منیر احمد صاحب۔4۔مکرم خلیل محمود صاحب-5- مکرم رشید احمد صاحب - 6- مکرم حافظ صالح محمد صاحب الہ دین۔7۔مکرم چوہدری غلام بین صاحب 8- مکرم عبد القادر صاحب ضیغم - 9۔مکرم امین اللہ خان صاحب سالک۔کانفرنس میں بجٹ پر بھی بحث ہوئی خدام، انصار، لجنہ کے اجلاس بھی ہوئے کانفرنس میں کینیڈا کے ایک مسلمان عالیہ قونیا خوجہ نے جماعت کی خدمات کو سراہا اور مجاہدین احمدیت کے ذریعہ مسلمان ہونے والے افراد کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ لوگ مجھ سے بہتر مسلمان ہیں۔غانا امریکہ کے مشہور اخبارات نے کانفرنس کا ذکر کیا۔پہلی سہ ماہی 348 1 - جماعت احمد یہ غانا کا جلسہ 4, 5, 6 جنوری 1962 ء کو سالٹ پانڈ میں منعقد ہوا۔جلسے کا افتتاح مکرم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب مبلغ انچارج و امیر جماعت ہائے گھانا نے فرمایا۔موصوف نے اپنے خطاب میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے کا پیغام سنایا جس میں غانا کے احمدی احباب کو توجہ دلائی گئی تھی کہ وہ اپنے ملک کی روحانی اور مادی ترقی کے لئے بڑھ چڑھ کر کوشش کریں۔آپ کے علاوہ درج ذیل احباب نے جلسے سے خطاب کیا۔1- صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام سیکنڈری سکول کماسی۔2۔مکرم مولوی