تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 627
تاریخ احمدیت 627 جلد 21 عبدالوہاب صاحب - 3- محترم مولوی نور محمد صاحب نیم سیفی رئیس تبلیغ مغربی افریقہ۔آپ مہمان خصوصی کی حیثیت سے نائیجیریا سے اس کا نفرنس میں تشریف لائے تھے۔4- الحاج یعقوب (ڈپٹی سپیکر نیشنل اسمبلی)۔آپ نے جماعت کی تبلیغی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مادیات کے تھیٹروں میں کبھی کا دب چکا ہوتا۔میں چشم دید گواہ ہوں کہ سلسلہ احمدیہ کی مساعی جمیلہ کے نتیجہ میں وہ دنیا کے مختلف ممالک میں سر بلندی حاصل کر رہا ہے۔5۔مسٹر عبد اللہ طینی - 6- سلیمان الحسن صاحب لوکل مبلغ۔7- محترم عبدالواحد عزیز صاحب سیکرٹری جنرل کماسی - 8- مکرم مرزا لطف الرحمن صاحب۔9۔محترم مولوی عبدالمالک خان صاحب - 10- مکرم محمد آرتھر صاحب صدر جماعت غانا - 11 - مکرم مسعود احمد خان صاحب۔اس موقع پر دار المطالعہ کا افتتاح بھی ہوا جس میں تقریر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علاقہ نے کہا ”حکومت بھی عنقریب ایک ریڈنگ روم کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن احمد یہ موومنٹ نے پہل کر کے عوام کی خیر خواہی کا ثبوت دے دیا ہے میں تمام حاضرین سے گزارش کرتا ہوں کہ بانی سلسلہ احمدیہ کے خدمت خلق کے اس جذبہ کی تقلید کریں اور جماعت احمدیہ کے اس جاری کردہ دار المطالعہ سے کما حقہ فائدہ اٹھائیں“۔جلسہ میں 6 ہزار سے زائد احمدی شامل ہوئے۔جلسہ کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کے نمائندہ۔ریجنل ایجو کیشن آفیسر۔میڈیکل آفیسر۔ڈسٹرکٹ کمشنر۔ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر۔سیکنڈری سکول کے اساتذہ۔نمائندگان پر لیس و ریڈیو۔ڈپٹی کمشنر علاقہ اور ڈپٹی سپیکر کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا گیا۔جلسہ میں 28 ہزار سے زائد روپیہ کی مالی قربانی پیش کی گئی اخبارات و ریڈیو نے جلسہ کا ذکر کیا اور ہاؤسا زبان میں بعض تقاریر کے تراجم نشر ہوئے۔دوران جلسہ شوریٰ کا اجلاس بھی ہو ا جس میں 64877 پونڈ 6 اشلنگ بجٹ پاس ہوا۔2- غانامشن نے آنحضرت کی سیرت و تعلیم پر 21 صفحات کا ایک کتابچہ 6 ہزار کی تعداد میں شائع کیا۔مکرم مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم انچارج غانا مشن نے 6 تعلیمی اداروں میں تبلیغی تقاریر کیں جن کے بعد سوالوں کے جواب دیئے اور لٹریچر تقسیم کیا۔اس وجہ سے طلباء میں اسلامی تعلیم کے متعلق مزید دلچسپی پیدا ہوئی۔سنٹرل ریجن کے دو مقامات پر مساجد کا افتتاح عمل میں آیا افتتاحی تقاریب میں عیسائی ومشرکین بھی شامل ہوئے جن کے سامنے اسلام کی خصوصیات بیان کی گئیں۔تمام مبلغین کی مجموعی مساعی سے 136 افراد داخل سلسلہ ہوئے۔850 -3- مکرم مولانا عبدالمالک خان صاحب نے کماسی کے ہفتہ وارتبلیغی اجلاسوں میں 17 لیکچر دیے جن کے بعد سوالوں کے جواب بھی دیئے۔آپ کے ہمراہ کماسی کے 100 افراد موچیا نک اشانٹی میں گئے