تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 545 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 545

تاریخ احمدیت 545 جلد 21 دین اسلام کی خدمت میں لگ جاؤ۔اور اپنے اندر ایک روحانی انقلاب پیدا کرو۔نمازوں میں خشوع و خضوع کی عادت ڈالو۔دعاؤں اور ذکر الہی پر زور دو۔صدقہ و خیرات کی طرف توجہ رکھو۔سچائی سے کام لو۔دیانت اور امانت میں اپنا اعلیٰ نمونہ دکھاؤ۔اور عدل وانصاف اپنا شیوہ بناؤ۔یہ اوصاف اپنے اندر پیدا کر لو تو تم دیکھو گے کہ خدا تعالیٰ کی نصرت اور اس کی معجزانہ تائید تمہاری طرف دوڑتی چلی آئے گی۔اور خدا تعالیٰ ایک دن ساری دنیا کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ڈال دے گا۔میں اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ آپ لوگوں کے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنائے اور آپ کے مردوں اور عورتوں او بچوں اور بوڑھوں میں وہ تغیر پیدا کرے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پیدا کرنا چاہتے تھے اور آپ لوگوں کو اسلام اور احمدیت کا سچا اور حقیقی خادم بننے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین خاکسار مرز امحموداحمد خلیفه امسیح الثانی 178-13-12-1962 حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کا پیغام درج ذیل کیا جاتا ہے۔یہ آخری پیغام ہے جو حضرت صاحبزاہ صاحب نے اپنی زندگی میں جلسہ سالانہ قادیان کے لئے سپرد قلم فرمایا۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود قادیان کی مقدس سرزمین میں جمع ہونے والے بھائیو اور بہنو! السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ میں کچھ عرصہ سے بیمار چلا جارہا ہوں اور کمزوری زیادہ بڑھ گئی ہے اور دل میں بھی کافی ضعف پیدا ہو گیا ہے اس لئے اس دفعہ کوئی خاص پیغام آپ کے لئے میں نہیں بھجوا سکتا اور صرف اسی بات پر اکتفا کرتا ہوں کہ اس وقت جماعت احمدیہ کو قائم ہوئے ستر سال سے اوپر ہو گئے ہیں اور گویا خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعت کو بڑی ترقیوں سے نوازا ہے اور اس کے فضل سے جماعت احمد یہ دنیا کے اکثر آزاد ملکوں میں قائم ہو چکی ہے لیکن ابھی تک ہماری ترقی کی رفتار ایسی نہیں جو ہمارے دلوں کو خوش کر سکے۔یا ہم اسے اپنے آسمانی آقا کے سامنے فخر کے ساتھ پیش کر سکیں اسوقت دنیا کی مختلف قوموں میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لئے غیر معمولی دوڑ دھوپ شروع ہے۔پس ضروری ہے کہ ہم اپنا قدم تیز بلکہ بہت تیز کر کے خدا کے