تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 544
تاریخ احمدیت 544 جلد 21 انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جہاں تک موجودہ حالات کا تعلق ہے صرف آپ کی جماعت ہی وہ غریب جماعت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے درویشانہ رنگ میں خدمت سلسلہ کی توفیق عطا فرمائی اور نا مساعد حالات میں بھی آپ لوگ خدائے واحد کا نام بلند کرتے رہے۔پس آپ لوگ یقیناً خوش قسمت ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس بات کی بھی بشارت دے دی کہ وہ اس درویشانہ خدمت کے نتیجہ میں آپ لوگوں کو خلافت کی برکات سے خاص طور پر حصہ عطا فرمائے گا۔میں سمجھتا ہوں کہ جہاں یہ الہام سب لوگوں کے لئے بڑی بھاری بشارت کا حامل ہے۔وہاں اس سے آپ لوگوں کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔جن سے عہدہ بر آ ہونے کی صرف وہی صورت ہے جس کی طرف عبد الصمد نام میں اشارہ کیا گیا ہے۔صمد کے معنی اس ذات کے ہوتے ہیں جو کسی کی محتاج نہ ہو۔لیکن کوئی دوسرا وجود اس سے غنی نہ ہو۔یعنی کوئی وجود ایسا نہ ہو جو اس کی مدد کے بغیر قائم رہ سکے۔اسی طرح صمد کے معنی ہمیشہ قائم رہنے والے اور نہایت بلند شان والے کے بھی ہوتے ہیں۔اور یہ تمام معانی تو حید کامل کا مفہوم اپنے اندر رکھتے ہیں۔کیونکہ موجودات میں سے کوئی وجود ایسا نہیں جو بلندی اور عظمت میں اس کا مقابلہ کر سکے۔پس عبد الصمد نام میں اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنا حقیقی طلاء اور مالی صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کو ہی سمجھنا چاہئے اور اس پر کامل تو کل اور بھروسہ رکھنا چاہیئے۔حقیقت یہ ہے کہ اس وقت آپ لوگوں کے سپر د اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو عظیم الشان کام سپر د کیا گیا ہے۔وہ اسی صورت میں سرانجام دیا جا سکتا ہے۔جب اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت شامل حال ہو۔ورنہ اس کے انجام پانے کی اور کوئی صورت نہیں۔پس اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق بڑھاؤ اور دعاؤں اور ذکر الہی پر خصوصیت سے زور دو۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ وہ اسلام اور احمدیت کو ساری دنیا میں پھیلائے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام ممالک میں بڑی شان اور عظمت سے لہرائے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایک دن ایسا ہی ہوگا۔بے شک دنیا ان باتوں کو نا ممکن بجھتی ہے۔لیکن ہم نے خدا تعالیٰ کے نشانات کو بارش کی طرح برستے دیکھا ہے اور ہم نے اس کی قدرتوں اور جلال کا بار ہا مشاہدہ کیا ہے۔اس لئے ہمیں یہ یقین ہے کہ احمدیت اور اسلام بڑھیں گے اور پھلیں گے اور پھولیں گے اور ایک دفعہ پھر ساری دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا بڑی شان کے ساتھ گاڑا جائیگا۔یہ آسمانی فیصلہ ہے جسے کوئی روک نہیں سکتا۔آسمان پر خدا تعالیٰ کی انگلی اسلام اور احمدیت کی کامیابی کی بشارت لکھ چکی ہے۔اور جو فیصلہ آسمان پر ہو جائے زمین اسے بدلنے کی طاقت نہیں رکھتی۔پس اس مقصد کے حصول کے لئے پہلے سے بھی زیادہ ہمت اور استقلال اور زیادہ چستی کے ساتھ