تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 461 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 461

تاریخ احمدیت 461 جلد 21 مسیح الزمان کی صداقت کا چمکتا ہوا نشان ایک برگزیدہ خاتون کے ذریعہ مسجد کی بنیاد نہ صرف یورپ بلکہ تاریخ اسلام میں پہلا اور انوکھا واقعہ ہے۔جو سیح الزمان کی صداقت کا چمکتا ہوا نشان ہے جس کا دستاویزی ثبوت یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے اپنے موعود اور مبشر خاندان کی نسبت خدا سے علم پا کر 1899 ء میں یہ خبر دی کہ :- چونکہ خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ میری نسل میں بڑی بنیا دحمایت اسلام کی ڈالے گا۔۔۔اس لئے اس نے پسند کیا کہ اس خاندان سادات دہلی ناقل) کی لڑکی میرے نکاح میں لا وے اور اس سے وہ اولاد پیدا کرے جو اُن نوروں کو جن کی میرے ہاتھ سے تخم ریزی ہوئی ہے دنیا میں زیادہ سے زیادہ پھیلا دے۔سو اللہ جلشانہ کے ان پاک وعدوں کے مطابق دوسری تمام احمدی بیوت الذکر کی طرح بیت 166 الذکر ز یورک بھی تو حید اور رسالت محمدی کے انوار پھیلانے کا مرکز بن چکی ہے۔جاپان میں احمد یہ اسلامک ریسرچ گروپ کا قیام اس سال 13 اگست 1962ء کو زیر تبلیغ جاپانی احباب کے مشورہ سے ٹوکیو میں ایک احمدیہ اسلامک ریسرچ گروپ کا قیام عمل میں آیا۔گروپ کے بانی ارکان میں سے عبدال صاحب (آف لاہور ) مسٹر نور احمد تھکائی ،مسٹر مبشر احمد صاحب آئینو اور پروفیسر احمد یوشیدا خاص طور پر قابل ذکر تھے۔گروپ کے قیام پر وکالت تبشیر کی وساطت سے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا حسب ذیل پیغام محترم عبدال صاحب کو موصول ہوا۔بسم الله الرحمن الرحيم مکرم عبدال خاں صاحب نحمده ونصلى على رسوله الكريم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط مورخہ یکم اگست 1962 کو حضرت میاں بشیر احمد صاحب کی خدمت میں پیش ہوا حضرت میاں بشیر احمد صاحب نے مندرجہ ذیل پیغام آپ کی میٹنگ کے لئے دیا ہے:۔آپ کی طرف سے جاپان میں مجوزہ میٹنگ کی اطلاع ملی اللہ تعالیٰ اسے کامیاب کرے اور اہل جاپان کے لئے مفید اور نتیجہ خیز بنائے۔اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے اور احمدیت جو اسلام کی خدمت کے لئے مبعوث کی گئی ہے وہ بھی ایک عالمگیر نظام ہے اس لئے