تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 462
تاریخ احمدیت 462 جلد 21 ہمارے مبلغ قریباً ہر ملک میں امن اور محبت کے طریق پر خدا کی تو حید اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا پیغام پہنچارہے ہیں۔بے شک ابھی یہ نظام ایک چھوٹے سے پیج کا رنگ رکھتا ہے مگر جس طرح آہستہ آہستہ ایک عظیم الشان درخت بن جاتا ہے اسی طرح انشاء اللہ احمدیت کا بیج بھی اپنے وقت پر ایک عظیم الشان درخت بننے والا ہے جس کی شاخیں دنیا کے چارا کناف میں پھیلیں گی اور قوموں کے اتحاد کا موجب بنیں گی۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو۔“ والسلام (مرزا بشیر احمد ) 11-08-62 اس پیغام کو ارسال کرنے کے بعد آپ اس پیج کو سرزمین جاپان میں بڑھتا ہوا اور پھلتا ہوا دیکھنے کے بھی خواہاں تھے اور جو اضطراب اس سلسلے میں آپ کے دل میں تھا اس کا کچھ اندازہ اس پیغام سے جو آپ نے مسٹر محمد موسے عرف اوکی کے آف نائجیریا کے جاپان سے اپنے وطن نائجیر یا واپس جانے پر ارسال کیا۔کیا جاسکتا ہے۔مسٹر اوکی کے OKI KE) ہمارے احمد یہ گروپ کے ایک سرگرم رکن تھے اور اپنی ٹیکنیکل تعلیم مکمل کر رہے تھے وہ چھ سال قبل عیسائیت سے نکل کر اسلام میں داخل ہوئے تھے۔حضرت میاں صاحہ کا پیغام درج ذیل کیا جاتا ہے :- بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم عزیزم مکرم اے ایم خان۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں میں برکت دے اور مسٹر اوکی کے (OKI KE) کے جانے کا بدل عطا کرے وہ قادر ہے اور اس زمانے میں اس کی تقدیرہ یہی ہے کہ دنیا بھر میں اسلام اور احمدیت پھیلے اور اس کا غلبہ ہو۔میں آپ کو اپنی کتاب ”اسلام اور اشتراکیت بھجوا رہا ہوں اور ایک کتاب ” قرآن کا اول و آخر بھی بھجوار ہا ہوں۔نیز میں نے کشتی نوح“ کا خلاصہ چھپوایا ہے جس کا نام ہماری تعلیم ہے اس کا ایک بلاک کا نسخہ بھجوا رہا ہوں اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام مرزا بشیر احمد 25-09-1962