تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 460
تاریخ احمدیت 460 جلد 21 ہاتھ ہلا ہلا کر محبت و خلوص کے اس والہانہ اظہار کا جواب دیتے رہے اس اثناء میں چوہدری صلاح الدین صاحب بی اے ایل ایل بی ممبر ٹاؤن کمیٹی ربوہ نے آگے بڑھ کر ٹاؤن کمیٹی اور اہل ربوہ کی طرف سے صدر مملکت کی خدمت میں پھولوں کے ہار پیش کئے جو آپ نے قبول فرمائے اور پھر سیدنا حضرت خلیفۃ اسیح الثانی کی صحت کے متعلق دریافت فرمایا۔مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل ( ممبر یونین کونسل احمد نگر ) نے جواباً عرض کیا کہ حضور کی طبیعت پہلے کی نسبت بہتر ہے اور حضور آجکل جابہ میں قیام فرما ہیں اس پر صدر مملکت نے حضرت صاحب تک سلام پہنچانے کے لئے کہا ازاں بعد آپ نے ربوہ میں درختوں کی کمی ، پانی کی قلت اور ٹیوب ویلز سے متعلق بعض امور دریافت فرمائے جن کے جواب مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل اور چوہدری صلاح الدین صاحب نے عرض کیسے اور ربوہ میں پانی کی سپلائی کے تعلق میں واٹر ورکس سکیم کا بھی اختصار سے ذکر کیا۔اسی اثناء میں گاڑی نے وسل دی۔اس کے ساتھ ہی مولوی محمد صدیق صاحب صدر عمومی لوکل انجمن احمد یہ ربوہ اور چوہدری عبدالعزیز صاحب مہتم مقامی مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے اہل ربوہ کی طرف سے آپ پر بکثرت پھول نچھاور کیے جو نہی گاڑی حرکت میں آئی۔اسٹیشن پر حاضر ہزاروں احباب نے نہایت بلند آواز سے فی امان اللہ کہا اور ایک دفعہ پھر فضا پاکستان پائنده با دصدرمملکت زنده باد اور ہمارا محبوب قائد زندہ باد کے پُر جوش نعروں سے گونج اٹھی جب تک گاڑی پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ گزرتی رہی صدر مملکت اپنے سیلون کے دروازے میں کھڑے ہاتھ ہلا ہلا کر اہل ربوہ کے پُر جوش نعروں اور محبت و خلوص کے والہانہ اظہار کا جواب دیتے رہے۔اخبار ” نوائے وقت“ 12 اگست 1962 ء نے اہل ربوہ کے پر جوش استقبال کی خبر حسب ذیل الفاظ میں شائع کی:۔وو چناب ایکسپریس جب ربوہ پہنچی تو ہزاروں عوام نے آپ کا بڑے جوش وخروش سے استقبال کیا۔آپ نے مسکراتے ہوئے اپنے سیلون کا دروازہ کھولا تو عوام نے بڑی گرم جوشی سے پاکستان پائندہ بادصدر ایوب زندہ باد کے نعرے لگائے۔شہریوں کی طرف سے آپ کو گلدستے پیش کیے گئے اور پھولوں کی پتیاں آپ پر نچھاور کی گئیں۔صدر مملکت نے دریافت کیا کہ اس علاقہ میں درخت کیوں کم ہیں؟ اس کے جواب میں آپ کو بتایا گیا کہ اس علاقہ میں پانی کی قلت ہے آپ نے قصبہ کے معزز افراد سے بعض امور پر تبادلہ خیالات کیا۔16