تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 430
تاریخ احمدیت 430 حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کا ورود کلکتہ اور پُر اثر خطاب جلد 21 صاحبزدہ مرزا طاہر احمد صاحب دورۂ مشرقی پاکستان کو نہایت کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد عازم مرکز ہوئے اور 1962ء کی شب کو بذریعہ طیارہ کلکتہ پہنچے اگلے روز نماز مغرب کے بعد آپ کی صدارت میں ایک جلسہ منعقد ہوا۔جلسہ کی کارروائی سے قبل آپ نے اکثر خدام سے نماز کی مسنون آیات اور ترجمہ پوچھا۔خدام حسب لیاقت جواب دیتے رہے بعد ازاں آپ نے احباب جماعت سے ایک اثر انگیز خطاب کیا۔آپ نے فرمایا کہ جماعت کی آئندہ ترقی کا انحصار نو جوانوں کے مخلصانہ جوش عمل پر ہے۔فکر و عمل میں موہ شان ہی مذہبی جماعت کی زندگی کا ثبوت ہے۔جماعت اسوقت تک پھیلتی رہے گی جب تک کہ افراد جماعت کے اندر روح تبلیغ بیدار رہے گی آپ نے حضرت مصلح موعود کی اس عظیم الشان تحریک کا خصوصی ذکر فر مایا کہ ہر احمدی سال میں ایک نیا احمدی بنانے کا عہد کرے۔آپ نے فرمایا بھارت جیسے دلیش میں چالیس کروڑ نفوس بستے ہیں۔ان کو قبول حق پر آمادہ کرنے میں اگر موجودہ رفتار تبلیغ کو پیش نظر رکھا جائے تو چالیس ہزار سال لگیں گے۔جبکہ اس تمدنی دور کے آدم پر صرف ساڑھے چھ ہزار سال گزرے ہیں۔کسی قوم کی ترقی کے لئے اللہ تعالیٰ اتنی طویل مدت تک انتظار نہیں کرتا۔احمدیوں کو ترقی کی کوئی نئی راہ نکالنی ہوگی یا طریق کار میں تبدیلی پیدا کرنی ہوگی۔حضرت مصلح موعود کے بتائے ہوئے اصول پر چلنے سے بائیس سال میں چالیس کروڑ انسان کی نجات کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔چالیس ہزار سال اور بائیس سال کا ریاضیاتی تناسب حیرت انگیز تو ہے لیکن حد امکان کے اندر ہے۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے تحریک وقف جدید کی افادیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ اس نے تبلیغی نظام کی بہ انداز نوتشکیل کی ہے اور اس کے نتائج خوشکن نظر آرہے ہیں۔حضرت صاحبزادہ صاحب کے اس اثر انگیز خطاب نے نو نہالان احمدیت پر بڑے گہرے نقوش چھوڑے۔احمد یہ بیت الذکر سرگودھا کی تعمیر اور انصاف پسند پریس پاکستان کے مشہور شہر سرگودھا میں مقامی جماعت احمدیہ کی ایک پرانی بیت الذکر عرصہ سے موجود تھی جو ملکی تقسیم کے بعد سرگودھا کی احمدی آبادی کے لئے بالکل ناکافی ہوگئی۔جس پر سرگودھا کے دوستوں نے ڈپٹی کمشنر صاحب سرگودھا اور کمشنر صاحب سرگودھا کی خدمت میں اپنی جائز ضروریات پیش کر کے درخواست کی کہ انہیں سرگودھا میں ایک نئی بیت الذکر تعمیر کرنے کیلئے ایک پلاٹ عطا فرمایا جائے جس کی وہ