تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 360 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 360

تاریخ احمدیت 360 جلد 21 بیرونی مشنوں کی تبلیغی سرگرمیاں انگلستان 1961ء میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ نے لندن کا تبلیغی دورہ کیا جس کے دوران آپ ساؤتھ ہال بھی تشریف لے گئے۔جہاں انتخاب کرایا گیا اور جماعت ساؤتھ ہال کا قیام عمل میں لایا گیا۔10 جرمنی صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان 20 جنوری 1961ء کو مغربی جرمنی کے سرکاری دورہ کے سلسلہ میں ہیمبرگ تشریف لے گئے۔امام بیت ہیمبرگ مکرم چوہدری عبد اللطیف صاحب ، کرم منیر الدین احمد صاحب یکی فضلی صاحب اور مکرم ناصر و ہلم نکولسکی صاحب نے موصوف کا استقبال کیا۔اسی روز شام کو جماعت احمدیہ کے ایک وفد نے مکرم چوہدری عبد اللطیف صاحب کی قیادت میں صدر صاحب سے ملاقات کی اور ان کو جرمنی میں تبلیغ اسلام کے متعلق جماعت احمدیہ کی مساعی سے آگاہ کیا۔صدر پاکستان نے احمدیہ وفد کی باتوں میں گہری دلچسپی لی اور جماعت احمدیہ کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر آپ کی خدمت میں قرآن مجید کا تحفہ دیا گیا۔فروری سے جون 1961 ء کے دوران چوہدری عبد اللطیف صاحب انچارج جرمنی مشن نے 9 فروری کو ہیمبرگ کے مضافاتی قصبہ ونس کے سکول میں اسلام کے موضوع پر تقریر کی اور سوالوں کے جواب دیئے۔ازاں بعد 14 فروری، 29 مئی اور 9 جون کو تبلیغی سفر کے دوران لیکچر دیئے۔25 مئی کو عید الاضحی منائی گئی۔اس موقع پر مغربی جرمنی کے ٹیلی وژن نے نہایت عمدہ انداز میں جماعت احمدیہ کی تاریخ اور جرمنی میں مشن کی ابتداء، ترقی اور مساجد کی تعمیر کا تذکرہ کیا۔19 اپریل کو بوریا (مغربی جرمنی) کے ٹیلی ویژن کے نمائندہ نے مکرم چوہدری صاحب موصوف سے انٹرویو لیا۔انٹرویو کے ذریعہ اسے جماعت احمدیہ کے مشنوں کی مساعی اور انکے نتائج سے آگاہ کیا گیا اور مطالعہ کے لئے لڑر پچر دیا گیا۔18 اپریل کو آپ نے انڈونیشیا کے کونسل جنرل سے ملاقات کر کے جماعت کے مشنوں کا تعارف کرایا اور موصوف کو انگریزی ترجمہ قرآن پیش کیا۔جماعت کا ذکر پریس نے بھی کیا۔چنانچہ جرمنی بھر کے