تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 323 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 323

تاریخ احمدیت 323 جلد 21 لے چلنا۔چنانچہ انہوں نے فرمایا کہ ضرور لے چلیں گے۔جب جلسہ سالانہ کی تاریخیں قریب آگئیں تو ہمارے گاؤں کے قریباً ایک سو آدمی جلسہ سالانہ میں شمولیت کی غرض سے حاجی صاحب کی معیت میں قادیان کو روانہ ہو گئے۔میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا۔بٹالہ ریلوے سٹیشن پر پہنچ کر ہم گاڑی سے اترے اور یوں میں سوار ہو کر قادیان روانہ ہو گئے۔قادیان پہنچ کر ہم مہمان خانہ میں چلے گئے۔دوسرے دن ہمیں حاجی صاحب ہمراہ لیکر حضرت مسیح موعود کی ملاقات کے لئے تشریف لے گئے۔حضور بیت مبارک میں کھلنے والی کھڑکی کے راستہ (بیت) میں تشریف لائے۔اس وقت ( بیت ) میں حاجی غلام احمد صاحب اور ہم سب کے علاوہ خواجہ کمال الدین صاحب اور حضرت خلیفہ اسی الاول اور چند اور آدمی بھی موجود تھے۔ہم لوگ جو کر یام سے آئے تھے ان میں مہر خان صاحب اور ان کے والد مادے خان صاحب جو حاجی صاحب کے چا بھی تھے شامل تھے اور انہوں نے بھی ہمارے ساتھ ہی بیعت کی تھی۔حاجی صاحب ذکر کیا کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود سب سے پہلے السلام علیکم کہا کرتے۔ہم کوشش کیا کرتے تھے کہ حضور سے پہلے حضور کو السلام علیکم کہیں۔لیکن حضور سب پر سبقت لے جایا کرتے تھے۔حضور نے ایک ایک کا ہاتھ اپنے ہاتھ کے اوپر رکھ کر بیعت لی تھی۔بیعت لینے کے بعد حضور نے نصیحت کے طور پر فرمایا دین کو دنیا پر مقدم رکھو یہ نہیں کہ دنیا کو ترک ہی کر دو۔اگر کوئی تمہارا بہن بھائی ناراض ہو تو اس کے لئے ہدایت کی دعا کرو۔حضرت چوہدری غلام محمد خاں صاحب گرداور قانونگو : ولادت 1883ء۔بیعت 1893ء۔8 وفات 16 فروری 1961ء پھگا نہ ضلع ہوشیار پور (انڈیا) میں پیدا ہوئے۔حضرت منشی حبیب الرحمان صاحب رئیس حاجی پورہ کے ذریعہ زمانہ طالب علمی میں داخل احمدیت ہونے کی سعادت نصیب ہوئی جس کے بعد آپ خود بھی دیوانہ وار تبلیغ کرنے لگے۔آپ سرکاری ملازمت کے دوران جموں، پٹیالہ، پونچھ، ریاست بہاولپور، جھنگ، کرنال ،تحصیل لدھیانہ وسمرالہ ، ہوشیار پور، کاٹھ گڑھ، ماہل پور اور ادنہ تحصیل میں تعینات رہے اور جہاں اپنے محکمانہ فرائض نہایت دیانتداری اور جانفشانی سے انجام دئے وہاں نڈر ہو کر پیغام حق بھی پہنچایا۔کئی علماء سے آپ کے کامیاب مباحثے ہوئے۔آپ کے دلکش انداز تبلیغ اور حسن اخلاق سے بہت سے لوگ حلقہ بگوش