تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 235 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 235

تاریخ احمدیت حضرت مصلح موعود کا روح پر در پیغام جلسہ سالانہ کی مقدس تقریب پر 235 جلد 21 سید نا حضرت مصلح موعود نے اس مبارک تقریب پر نہایت اہم پیغام دیا جو قافلہ کے امیر قریشی محمود احمد صاحب ایڈووکیٹ لاہور نے افتتاحی اجلاس میں پڑھ کر سنایا جسے سنکر شمع خلافت کے پروانوں کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔حضور کے اس پیغام کا مکمل متن درج ذیل کیا جاتا ہے: 208 اعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ برادران هو الناصر السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عزیزم مرز وسیم احمد صاحب ناظر دعوۃ و تبلیغ نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں بھارت کے ان احمدی احباب کے لئے جو قادیان کی مقدس سرزمین میں جلسہ سالانہ کے موقع پر جمع ہور ہے میں کوئی پیغام ارسال کروں۔سوسب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے محض اپنے فضل سے آپ لوگوں کو اپنی زندگیوں میں ایک بار پھر اس بات کی توفیق عطا فرمائی کہ آپ اس کے قائم کردہ روحانی مرکز میں جمع ہوں اور اس کے فیوض و برکات سے مستفیض ہوں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری جماعت کے تمام مردوں اور عورتوں اور بچوں کو ان کے اس اخلاص کی جزائے خیر عطا فرمائے اور انہیں دین و دنیا میں اپنی برکات اور انوار سے متمتع کرے۔آمین اے عزیزو! بے شک جسمانی لحاظ سے ہم اس وقت آپ سے دور ہیں۔مگر ہمارے دل آپ کے قریب ہیں اور ہمارے قلوب میں بھی وہی جذبات موجزن ہیں جو آپ کے دلوں میں پائے جاتے ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہندوستان میں اپنے دین کے جھنڈے کو بلند رکھنے اور آستانہ حبیب پر ڈھونی رما کر بیٹھنے کی تو فیق عطا فرمائی۔مگر اے عزیز و! ابھی کام کا ایک وسیع میدان آپ لوگوں کے سامنے پڑا ہے جس کے لئے بے انتہاء خدمات اور قربانیوں کی ضرورت ہے۔مالی قربانیوں کی بھی اور وقت کی قربانیوں کی بھی۔اس لئے ہمت سے کام لو اور اپنا قدم ہمیشہ آگے بڑھانے کی کوشش کرو۔اور غیر مسلم شرفاء کو