تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 234
تاریخ احمدیت مجالس انصار اللہ خیر پورڈویژن کے نام حضرت مصلح موعود کا پیغام 234 جلد 21 مجالس انصار اللہ خیر پور ڈویژن کا سالانہ اجتماع باندھی ضلع نواب شاہ میں 11-12 فروری 1961ء کو منعقد ہوا۔اس موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی اصلح الموعود نے بذریعہ تار حسب ذیل پیغام "MY MESSAGE IS THAT GOD MAY ENABLE YOU TO BECOME ANSARULLAH IN TRUE SENSE OF THE TERM" KHALIFATUL MASIH RABWAH ارسال فرمایا: میرا پیغام یہ ہےکہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو صحیح معنوں میں انصار اللہ بنے کی تو فیق عطا فرمائے۔خلیفه ای ربوہ 205 جلسه سالانه قادیان 1961 اس سال قادیان میں جماعت احمدیہ کا سالانہ جلسہ بتاریخ 16 - 17۔18 دسمبر 1961ءمنعقد ہوا۔اس کامیاب اور مقدس اجتماع میں ہندوستان کے مختلف صوبہ جات بنگال، بہار، اڑیسہ آندھرا میسور یوپی سی پی ریاست ہائے جموں و کشمیر کے احباب کے علاوہ کم و بیش ڈھائی سواحمدی قافلہ میں انفرادی صورت میں پاکستان سے شامل جلسہ ہوا۔قادیان اور مضافات سے خاصی تعداد میں غیر مسلم دوستوں نے کارروائی سنی۔یہ جلسہ مقررہ جلسہ گاہ کی بجائے بیت اقصیٰ میں ہوا۔اس جلسہ سے ہندوستان کے ممتاز احمدی علماء کے علاوہ پاکستان کے مندرجہ ذیل مقررین نے خطاب فرمایا۔خالد احمدیت مولانا ابوالعطاء صاحب ، پروفیسر مولوی غلام باری صاحب ،سیف، مربی سلسله گیانی واحد حسین صاحب ، حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب، مربی سلسلہ مہاشہ محمد عمر صاحب فاضل، شیخ نور احمد صاحب منیر سابق مجاہد بلا دعربی ، مولوی فضل الہی صاحب بشیر سابق مبلغ بلاد افریقہ و عربیہ، چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ سابق مجاہد لنڈن - 20