تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 78 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 78

تاریخ احمدیت 78 جلد ۲۰ 66 کوٹھی ” بیت الفضل واقع ہاؤسنگ سوسائٹی میں قیام فرما ہوئے۔یہ نئی کوٹھی میجر شمیم احمد صاحب کی زیر نگرانی تیار ہوئی تھی اور بہت دلکش تھی۔نام کراچی میں حضور کا قیام ۱۸ / فروری سے لے کر ۳ / مارچ تک رہا اس دوران قیام کراچی احباب کراچی نے اپنی گزشتہ روایات کے مطابق نہایت اخلاص وعقیدت کے ساتھ اپنے محبوب آقا اور دیگر اہل قافلہ کی خدمت کی۔حضور نے اپنی کوٹھی میں جمعہ کے دو پر معارف خطبات ارشاد فرمائے جن میں قرآنی فرمان فبهداهم اقتده (الانعام:۹۱) پرلطیف روشنی ڈالتے ہوئے احباب جماعت کو اپنی زندگیاں وقف کرنے اور مالی قربانی دینے کی طرف توجہ دلائی۔۲۰ فروری کو پونے پانچ بجے شام حضور نے اپنے دست مبارک سے حلقہ مارٹن روڈ میں مجلس خدام الاحمدیہ کی ایک پبلک لائبریری اور ڈسپنسری کا سنگ بنیاد رکھا۔رات کو حضور کی کوٹھی پر مصلح موعود کی مبارک تقریب پر چراغاں کیا گیا۔۲۱ فروری کو حضور نے مجلس عاملہ جماعت احمدیہ کراچی کی ایک دعوت میں شرکت یوم فرمائی۔Y ۲۳ فروری کو آپ نماز ظہر وعصر کے بعد مجلس عرفان میں رونق افروز ہوئے اور بعض دوستوں کے سوالوں کے جوابات مرحمت فرمائے۔۲۸ فروری کو حضور نے جماعت احمدیہ کراچی کے کارکنان مال کے ایک خصوصی اجلاس میں شرکت فرمائی۔یکم مارچ کو حضور انصار اللہ کراچی کے اجلاس میں تشریف فرما رہے۔٢ / مارچ کو حضور نے کراچی کے جملہ احباب جماعت کو شرف مصافحہ بخشا۔1۔سندھ کی مصروفیات ۳ / مارچ ۱۹۵۸ء کی شب کو امام ہمام معہ قافلہ کے کراچی سے بذریعہ پسنجر ٹرین سندھ کے لئے روانہ ہوئے۔کراچی کے کئی مخلصین حیدر آباد تک آئے۔اور چوہدری احمد مختار صاحب اور شیخ فیض قادر صاحب تو اپنی کاروں میں بشیر آباد تک تشریف لائے۔حیدر آباد اسٹیشن پر مقامی احمد یوں، احمد یہ اسٹیٹس کے مینیجر صاحبان اور ڈاکٹر احمد دین صاحب ڈویژنل امیر نے استقبال کیا۔جماعت حیدرآباد نے ناشتہ پیش کیا۔حیدر آباد سے حضور معہ افراد بیت کاروں کے ذریعہ بشیر آباد تشریف لے گئے۔کاروں کا انتظام سید عبدالرزاق شاہ صاحب نے کیا تھا۔