تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 743 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 743

تاریخ احمدیت 743 جلد ۲۰ اور روح پرور پیغام پڑھ کر سنایا جو حضور نے اس جلسہ کیلئے ارسال فرمایا تھا اور محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مدظلہ کا تحریر فرموده ایمان افروز پیغام پڑھا۔یہ دونوں پیغام سامعین نے کن جذبات واحساسات کے ساتھ سنے؟ اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔پیغامات کا ہر لفظ دل کی گہرائیوں میں اترتا جا رہا تھا۔ایمان اور معرفت کو ترقی دے رہا تھا۔اور روحوں کو جلا بخشنے کا موجب بن رہا تھا۔ان پیغامات نے رقت کا ایک خاص عالم طاری کر دیا جس کی وجہ سے ہر احمدی کا دل گریہ وزاری کے ساتھ دعاؤں میں مصروف تھا۔تقاریر ان روح پرور پیغامات کے بعد پروگرام کے مطابق تقاریر کا سلسلہ شرع ہوا جس میں ہندوستان و پاکستان کے احمدی علماء اور مبلغین و مبشرین نے حصہ لیا۔تقاریر کا پروگرام حالات اور زمانہ کے تقاضوں کے مطابق بڑی عمدگی اور جامعیت کے ساتھ مرتب کیا گیا تھا۔پروگرام کی افادیت کا کسی قدر انداز ہ مندرجہ ذیل موضوعات سے لگایا جا سکتا ہے جن پر بزرگانِ سلسلہ و علماء اور مبلغین جماعت نے نہایت مبسوط، مدلل اور جامع تقاریر فرما ئیں اسلام میں توحید کامل کا نظریہ ذکر حبیب، ضرورت مذہب، خصوصیات اسلام اسلام اور اشتراکیت اتحاد بین الاقوام کے متعلق اسلامی تعلیم دنیا کا نجات دہندہ یعنی رسول عربی، رسول کریم ﷺ کی بعض پیشگوئیاں، عقیدہ حیات آخرت، حضرت مسیح موعود کی چند پیشگوئیاں، موعود اقوام عالم وغیرہ ان موضوعات سے ظاہر ہے کہ ہمارے مقررین نے مشرقی پنجاب کے موجود ماحول میں جو اسلام اور رسول عربی کے وابستگان دامن سے یکسر خالی نظر آتا ہے۔نہایت واضح پر جوش اور واشگاف انداز میں تبلیغ اسلام کا حق ادا کیا اور رسول عربی کے فضائل و مناقب کو واضح کیا۔یوں تو بھارت کے مختلف حصوں میں وقتاً فوقتاً جلسوں اور عرسوں کے موقع پر مسلمانوں کے اجتماع ہوتے ہی رہتے ہیں اور ان میں پاکستانی مسلمانوں کے قافلے بھی بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ شامل ہوتے ہیں لیکن کسی اجتماع ، کسی جلسہ اور کسی عرس کے موقع پر اہتمام والتزام کے ساتھ اور واضح مگر دل نشین پیرا یہ میں غیر مسلموں کو دعوت اسلام پہنچانے کی کوششس نہیں کی جاتی۔وو یہ شرف آج ہندوستان کے وسیع و عریض ملک میں صرف قادیان کی مقدس بستی ہی کو حاصل ہے۔جہاں پر جماعت احمدیہ کے سالانہ جلسہ کے موقع پر ہر سال فضاء اللہ اکبر اسلام زندہ باد اور رسول عربی زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھتی ہے۔اور جہاں