تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 742 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 742

تاریخ احمدیت 742 جلد ۲۰ عرض سے بھی کثرت کے ساتھ احمدی دوست تشریف لائے ہوئے تھے۔ان دوستوں میں حضرت مسیح موعود کے رفیق حضرت سید وزارت حسین صاحب بھی شامل تھے۔جو صو بہ بہار سے اپنے دو لائق اور ہونہار فرزندوں یعنی ڈاکٹر سید اختر احمد صاحب اور نیوی پر وفیسر پٹنہ کالج اور سید فضل احمد صاحب ایس پی کے ہمراہ تشریف لائے۔کلکتہ سے سیٹھ محمد صدیق صاحب بانی اور چنتہ کنٹه ( سابق ریاست حیدر آباد دکن ) سے سیٹھ معین الدین صاحب بھی دیگر متعد د احمدی دوستوں کے ہمراہ آئے ہوئے تھے۔علاوہ ازیں بمبئی، بنگال، بہار، اڑیسہ آندھرا میسورہ کیرالہ ، یو پی سی پی جموں کشمیر اور پونچھ سے بھی سینکڑوں کی تعداد میں احمدی احباب اپنی اپنی جماعتوں کے امرا پریذیڈنٹوں اور دیگر عہدہ داروں کے ہمراہ تشریف لائے ہوئے تھے۔جو احمدی علماء اور مبلغین ہندوستان کے مختلف علاقوں میں تبلیغ اسلام کا فریضہ ادا کر رہے ہیں وہ بھی اس مقدس جلسہ میں شرکت کرنے کے لئے اپنے روحانی مرکز میں آئے ہوئے تھے۔مثلاً مولا نا شریف احمد صاحب امینی مدراس سے۔مولانا محمد سلیم صاحب فاضل دہلی سے۔مولانا بشیر احمد صاحب کلکتہ سے۔اور مولانا سمیع اللہ صاحب بمبئی سے تشریف لائے ہوئے تھے۔آئر لینڈ کے ایک سعید الفطرت نو مسلم مسٹر ولیم ظفر احمد بھی اس جلسہ میں شامل ہوئے۔یہ نوجوان ان دنوں ہندوستان میں مقیم ہیں اور یہیں انہیں مسلمان اور احمدی ہو نیکی سعادت حاصل ہوئی۔مورخہ ۱۶ / دسمبر کی صبح کو جماعت احمدیہ کا یہ انہترواں جلسہ سالا نہ اپنی روائتی شان سے ایک لمبی اور پُرسوز اجتماعی دعا کے ساتھ شروع ہوا۔یہ جلسہ گذشتہ سالوں کی طرح اس دفعہ بھی محلہ باب الانوار کے ایک وسیع احاطہ میں منعقد ہوا جس میں پارٹیشن سے قبل احمدی - خواتین کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا کرتا تھا۔صبح سوا دس بجے جلسہ کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔جس کے بعد سٹیج کی بائیں جانب حضرت مولانا عبد الرحمن صاحب فاضل امیر جماعت قادیان نے اللہ اکبر اسلام زندہ باد رسول عربی زنده باد حضرت مسیح موعود زندہ باد اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی زندہ باد کے نعروں کے درمیان لوائے احمدیت لہرایا ( جلسہ کے تینوں دن یہ لہراتا رہا اور خدام و انصار اس کا پہرہ دیتے رہے ) بعد ازاں آپ نے ایک مختصر تقریر فرمائی اور اختتامی دعا کے ساتھ جلسہ کا افتتاح فرمایا۔افتتاح کے بعد پاکستانی قافلہ کے امیر محترم حافظ عبد السلام صاحب نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کا وہ بصیرت افروز