تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 723 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 723

تاریخ احمدیت 723 جلد ۲۰ انبساط تحلیل ہو ہو کر رگ و پے میں سرایت کر رہا ہے۔الغرض تزکیۂ نفوس اور تطہیر قلوب کا یہ ایک ایسا منظر تھا جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ذکر حبیب علیہ السلام کی ان ہر دو مخصوص مجالس کے علاوہ حضرت مسیح موعود کے قدیمی اور مخلص رفیق خاص ) حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب مد ظلہ نے بھی جنہیں حضور علیہ السلام کے ۳۱۳ رفقاء کبار میں شمولیت کا شرف حاصل ہے ایک علیحدہ اجلاس میں اپنی ایمان افروز روایات بیان کر کے کیف و سرور کا وہ سامان بہم پہنچایا کہ جس سے ہر دل تڑپ اُٹھا اور یوں محسوس ہونے لگا کہ ہم خود اسی مبارک دور میں سے گزر رہے ہیں اور اُن روح پرور مجالس میں شرف باریابی سے بہرہ اندوز و فائز لمرام ہیں۔علاوہ ازیں حضرت مسیح موعود کے بعض قدیمی، مخلص اور جلیل القدر رفقاء کی سیرۃ پر بھی دو نہایت ایمان افروز تقاریر ہوئیں جو جذب و تاثیر کی کیفیت کو اور بھی زیادہ بڑھانے اور اس میں اضافہ کا موجب بنیں۔پھر اہم علمی اور تربیتی موضوعات ( خدا تعالیٰ کو پانے کا طریق انابت الی اللہ کا مفہوم، قبولیت دعا کی ذاتی مثالیں، حضرت رسول کریم سے حضرت مسیح موعود کی بے پایاں محبت تربیت اولاد کی اہمیت ) پر رفقاء حضرت مسیح موعود اور علماء سلسلہ نے مختلف اوقات میں حاضرین سے خطاب فرمایا جو بہت از دیاد علم اور از دیاد ایمان کا باعث بنا۔سوال و جواب کا نہایت مفید دلچسپ اور مسحور کن سلسلہ اس پر مستزاد تھا جس کے تحت انصار نے بعض دینی اور علمی سوالات استفسار کے رنگ میں پیش کئے جن کے علماء سلسلہ نے اُسی وقت نہایت عالمانہ رنگ میں جواب دیکر تعلیم و تدریس کا فریضہ نہایت مہتم بالشان طریق پر ادا کیا اور اس طرح انصار کو اپنے علمی ذوق کی تسکین کا نادر موقعہ میسر آیا۔اجتماع کے سب سے زیادہ مسحور کن اور کیف آور و کیف پر ورلمحات وہ تھے کہ جب آخری اجلاس میں محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے تحریک جدید کے نئے سال کے آغاز سے متعلق سید نا حضرت خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کا وہ رُوح پرور پیغام پڑھ کر سنایا جو حضور ایدہ اللہ نے خاص انصار کے نام ارسال فرمایا تھا۔یوں تو محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے اجتماع کے متعددا جلاسوں نیز سوال و جواب کی مجلس کے دوران صدارت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے انصار سے با رہا خطاب فرمایا اور انہیں بیش بہا نصائح اور ہدایات سے نوازا لیکن حضور ایدہ اللہ کا پیغام سنانے سے قبل آپ نے تحریک جدید کی اہمیت پر جو معرکۃ الآراء تقریر ارشاد فرمائی اور حضور ایدہ اللہ کی قیادت اور رہنمائی میں زمین کے کناروں تک تبلیغ اسلام کی وسعت اور اس کے