تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 680
تاریخ احمدیت 680 جلد ۲۰ یہ دور ابتلا ؤں اور آزمائشوں کا دور ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں کہ وہ اپنے فضل سے احباب جماعت کو ایمان پر استقامت بخشے ثابت قدم رکھے۔اور اس راہ میں ہر قربانی پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اسے قبول کرے۔آمین مرزا ناصر احمد ۵۳ خلیفة المسیح الثالث ( ۳ / دسمبر ۱۹۷۴ء -۳۵۳اهش ) جماعت احمد یہ نبی نے جنوری ۱۹۷۵ء میں مسلم سن رائز“ کے نام سے ایک سہ ما ہی رسالہ جاری کیا۔اقوام متحدہ کی ایک اہم مسلمان وسط ۱۹۷۷ء میں جنوبی بحرالکاہل میں واقع COOK ISLAND میں اقوام متحدہ کی شخصیت کی طرفسے مبارک باد طرف سے متعین CENSUS ADVISER مسٹر محمد سراج الاسلام دارلحکومت صوا میں تشریف لائے اور اس کیمشہور ہوٹل PACIFIC HOTEL میں قرآن مجید کا وہ انگریزی ترجمہ دیکھا جو جماعت احمدیہ نجی نے اشاعت قرآن کی مہم کے دوران دوسرے مقامات کے علاوہ یہاں بھی رکھوایا تھا۔وہ اس ترجمہ سے از حد متاثر ہوئے اور واپس COOK ISLAND میں آکر احمد یہ مشن نبی کو قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر بھجوانے کی فرمائش کی جو انہیں ارسال کر دیا گیا۔جسے پڑھکر انہوں نے جماعت احمدیہ کو مبارک باد پیش کی۔چنانچہ انہوں نے مولوی دین محمد صاحب انچارج نجی مشن کے نام حسب ذیل مکتوب لکھا۔(ترجمہ) ” قرآن مجید کا ایک نسخہ اور دیگر اسلامی مطبوعات کو پا کر میں بہت خوش ہوا ہوں۔مجھے یہ معلوم کر کے بھی بہت خوشی ہوئی ہے کہ احمدیہ مشن اسلام کے حسین پیغام کی تبلیغ واشاعت کا اہم فریضہ سر انجام دینے میں مصروف ہے۔قرون اولیٰ میں مسلمانوں نے دنیا پر حکومت کی ہے۔اور اُن کی ناقابل تسخیر قوت اس بات میں تھی کہ وہ اسلام کی تبلیغ کرتے رہے۔مگر افسوس کہ اب مسلمان اسلام کی تبلیغ واشاعت کو نظر انداز کر رہے ہیں۔اور اسی وجہ سے وہ غریب، پسماندہ، شکست خوردہ اور نا پسندیدہ عنصر ہو کر رہ گئے ہیں۔میں جماعت احمدیہ کو تبلیغ اسلام کی اہم خدمت کے سرانجام دینے پر مبارک باد کہتا ہوں“۔آپکا دلی دوست - محمد سراج الاسلام