تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 679 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 679

تاریخ احمدیت فصل بافتم 679 جلد ۲۰ بیت فضل عمر کی بنیاد اور ۸ رونمبر ۱۹۷۴ء کو وا میں جماعت احمدیہ کی بہت فضل اور مشن ہاؤس کے سنگ بنیاد کی تقریب عمل میں آئی۔امام همام کا پیغام اس موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے حسب ذیل ایمان افروز پیغام ارسال فرمایا : - بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم وعلی عبدہ المسیح الموعود خدا کے فضل اور رحم کیسا تھ جان سے عزیز بھائیو ! ھوالناصر السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مجھے یہ معلوم کر کے از حد مسرت ہوئی کہ آپ نے بیت فضل عمر کی بنیا دوں کی کھدائی کا کام اپنے ہاتھ سے خود کیا ہے۔آج آپ اس کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ یہ دن نہ صرف جماعت ہائے احمد یہ نجی بلکہ جزائر فجی کے جملہ اہالیان کے لیئے ہر طرح با برکت ثابت کرے۔اس علاقہ میں اس بیت الذکر کو اعلاء کلمہ اسلام کے لیئے مرکز ثابت کرے اس طرح کہ اہالیان نجی کے دلوں میں انابت الی اللہ اور خشیت اللہ پیدا ہو جائے اور وہ اپنے دلوں کو پاک اور صاف کر کے خدائے واحد کے حضور جھک جائیں اور اس کے بندے بن جائیں۔اے خدا ! تو ایسا ہی کر۔اس کے ساتھ میں احباب جماعت کو یہ نصیحت کروں گا کہ ہماری بیوت ذکر الہی سے معمور رہنی چاہیں۔نہ صرف پنجوقتہ نمازوں کے اوقات میں بلکہ دیگر اوقات میں بھی ہماری مساجد دعاؤں، نوافل، تعلیم و تعلیم قرآن، تبلیغ حق اور تربیت نفوس کے مراکز بنی رہنی چاہیں۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔اور جملہ احباب کو بیوت کے فیوض و برکات سے پوری طرح متمتع ہونے کی سعادت نصیب کرے۔آمین