تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 678 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 678

تاریخ احمدیت 678 جلد ۲۰۔دوسرے فرقوں کے برابر صبح کے مذہبی پروگراموں اور دوسرے یادگاری مواقع پر تقاریر نشر کرنے کے مواقع دیئے جانے لگے اور یوم مسیح موعود یوم مصلح موعود یوم خلافت، جلسہ سالانہ جماعت نبی، یوم سیرت النبی، رمضان المبارک اور عیدین کے موقع پر مبلغین احمدیت کی تقریر میں خبروں کے بعد نشر ہونے لگیں۔اس طرح پورے ملک میں احمدیت کیا واز گونجنے لگی۔بیت مبارک کا افتتاح اگست ۱۹۷۴ء کو جزیره وینوالیوا (VANUALEVU) کے دارالحکومت لمباسہ میں مولانا غلام احمد صاحب فرخ نے بیت مبارک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سید نا حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے بذریعہ ٹیلیگرام حسب ذیل پیغام عطا فر ما یا A نبی میں اس احمد یہ بیت الذکر کے افتتاح کے موقعہ پر میری طرف سے تہ دل سے مبارکباد۔خدا تعالیٰ اس مسجد کو اس علاقہ میں اسلام کی عظمت و شان اور مسلمانوں کی مضبوطی کا موجب بنائے۔اسلام اور احمدیت کی خدمت بے نفس ہو کر اخلاص کے ساتھ بجا لائیں اور اس کے لئے ہر قسم کی قربانیاں کریں۔میری طرف سے جملہ احباب کو جو اس تقریب میں شامل ہیں اور اسکی کامیابی کے لئے کوشاں ہیں السلام علیکم۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو کامیاب فرمائے۔“ یا سا وا گروپ کے جزائر کا تبلیغی دورہ مولوی عبدالرشید صاحب رازی نے ماه نومبر ۱۹۷۴ء میں یا سا وا گروپ کے جزائر کا وسیع تبلیغی دورہ کیا اور انفرادی ملاقاتوں اور پبلک جلسہ کے ذریعہ پیغام حق پہنچایا۔۵۲