تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 677 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 677

تاریخ احمدیت 677 جلد ۲۰ گورنر جنرل نجی کو اسلامی لٹریچر سمینار فروری ۱۹۷۳ء کو مولانا محمد صدیق صاحب انچارج مبلغ نجی کی قیادت میں ایک احمدیہ تبلیغی وفد نے گورنر جنرل سے ملاقات کی اس گفتگو کے بعد تبلیغی ایڈریس پڑھا اور ان کو قرآن کریم اور دیگر اسلامی لٹریچر کی پیش کش کی جس کا انہوں نے بہت شکر یہ ادا کیا اور اس شدید خواہش کا اظہار بھی کیا کہ قرآن کریم کا فجین زبان میں ترجمہ جلد از جلد شائع کیا جائے۔تا کہ ملک کے اصلی باشندے اسے خود بلا واسطہ پڑھ کر معلوم کر سکیں کہ اس میں کیا لکھا ہے۔یہ تقریب بخیر و خوبی ختم ہوئی جس کے بعد مقامی اخبارات میں اسکی خبر میں اور فوٹو بھی ۴۶ ۴۷ شائع ہوئے۔۲۲ /اپریل ۱۹۷۳ ء کو احمد یہ بیت لوٹو کا کا افتتاح عمل میں آیا۔اس بیت کی تعمیر میں ماسٹر محمد حسین صاحب نے بڑی محنت سے دن رات کام کیا تھا۔مولانا غلام احمد صاحب فرخ نے اس تقریب پر احباب کو تعمیر بیت کے بعد انکی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی ۳ / ا گست ۱۹۷۴ء کو لمباسہ شہر کی نئی بیت احمد یہ بیت ناصر‘ کا افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر نجی کے تمام احمدی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ریڈ یونجی نے اس کے افتتاح کے بارہ میں اعلانات کئے اور روزنامہ نبی نے اس کے افتتا حکے دلکش فوٹو شائع کئے۔۴۸ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ اکتوبر ۱۹۷۴ کو حکومت نجی کی طرف سے آزادی کا رسالہ اور حکومت برطانیہ سے الحاق کا سو سالہ جشن منایا گیا۔اس موقعہ پر تقریبات میں حصہ لینے کے لیئے ملکہ برطانیہ نے اپنے فرزند پرنس چارلس کو بھیجا جو پرنس آف ویلز ہیں۔مولوی غلام احمد صاحب فرخ نے جماعت احمد یہ نجی کی طرف سے انہیں ایک تبلیغی مکتوب لکھا نیز قرآن کریم کی انگریزی تفسیر کا تحفہ ارسال کیا جس کو انہوں نے جذبات تشکر کے ساتھ قبول کیا چنانچہ ان کی سینئر لیڈی سیکرٹری نے ان کی طرف سے بکنگھم پیلس سے شکریہ کا خط لکھا۔ریڈ یوجی سے احمدیت کا چرچا حکومت نجی نے مذہبی رواداری کی سنہری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ پُرامن مذہبی اداروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔مولوی غلام احمد صاحب فرخ نے نومبر ۱۹۷۳ء میں ریڈ یونجی کے ڈائریکٹر سے ملاقات کر کے ریڈیو پر دوسرے فرقوں کے برابر وقت دیئے جانے کی درخواست کی جو انہوں نے فراخدلی سے منظور کر لی اور ۱۹۷۴ء سے احمد یہ مشن کو