تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 676
تاریخ احمدیت 676 جلد ۲۰ احمد صاحب فریج نے رکھی۔نم نم جزائر مشرقی بحرالکاہل میں حضرت خلیفہ المسح الثالث کی تحریک خاص کے مطابق جہاں دنیا بھر کے دوسرے احمدی مشنوں قرآن کریم کی وسیع اشاعت میں وسیع پیمانہ پر قرآن کریم کی اشاعت ہوئی وہاں نجی مشن کی طرف سے ۱۹۷۲ء سے بڑی تعداد میں چھوٹے بڑے سائز کے قرآن کریم سادہ اور مترجم اردو انگریزی میں مع تفسیر اور مقامی زبان میں بھی مفت اور برائے نام ھدیہ پر بکثرت تقسیم کئے گئے۔نجی کے پانچ مشہور ہوٹلوں میں قرآن کریم انگریزی کے جو نسخے رکھوائے گئے ان کی تعداد ایک ہزار تھی۔چنانچہ مولوی محمد صدیق صاحب نے اپنی ایک رپورٹ میں اطلاع دی کہ آسٹریلیا۔نیوزی لینڈ۔جی۔جزائر ٹونگا۔پاپوا نیو گنی۔جزائر کوک (COOK) مغربی اور مشرقی ساموا (SAMOA) جزائر نیو ہر برڈیز اور ہو نیا را وغیرہ ان سب مما لک بحر الکاہل کی یو نیورسٹیوں، کالجوں، پبلک لائبریریوں، سکولوں، ہوٹلوں، مختلف سوسائیٹیوں، سوشل کلبوں اور نادیوں وغیرہ کی لائبریریوں کو قرآن کریم کے مختلف بڑے چھوٹے انگریزی ایڈیشن مفت پیش کئے گئے ہیں جو کہ شکریہ کے ساتھ قبول کئے گئے اور اب ان لائبریریوں کی الماریوں میں رکھے ہوئے ہیں اور پبلک ان سے فائدہ اٹھاتی ہے۔اس کے علاوہ بیسیوں نادار طالب علموں، یونیورسٹی کے پروفیسروں، ٹیچروں وغیرہ نے ہم سے خود بھی قرآن کریم طلب کئے اور کرتے رہتے ہیں اور بعض کو مفت پیش کیے گئے اور بعض نے خود پیشگی قیمتیں ادا کیں بعض خود آ کر لے جاتے ہیں۔جزائر فجی میں باہر سے آنے والے بڑے بڑے شاہی اور معزز مہمانوں ، بادشاہوں چیفوں، گورنروں ، وزرائے اعلیٰ اور پارلیمنٹوں کے مختلف ممبروں، ہائی کمشنروں، ملکی سفیروں میں سے اکثر کو خود بطور نمائندہ جماعت یا تبلیغی وفد کی صورت میں مل کر تبلیغ اسلام کی گئی جس کے بعد انہیں قرآن کریم انگریزی سوانح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسلامی اصول کی فلاسفی اور دیگر اسلامی کتب پیش کی جاتی رہیں جو کہ ہر ایک نے شکریہ کے ساتھ قبول کیں اور بعض نے اپنے ملک واپس جا کر شکریہ کے خطوط بھی لکھے ایسے اکثر اسلامی لٹریچر اور قرآن کریم کا مالی ہدیہ یا قیمت جماعت احمد یہ نجی کے بعض مخلص اور مخیر احباب حصول ثواب کی خاطر اپنی جیب سے مشن کو ادا فرماتے رہے ۴۵