تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 666 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 666

تاریخ احمدیت 666 جلد ۲۰ کامیابی اور فتح کا دن تھا۔اسکی خاص الخاص خصوصیت یہ تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی حضور کے اپنے ہی مبارک الفاظ میں پیش کرنے کا موقع بلیغ احمدی مناظر کو اللہ تعالے نے عطا فرمایا۔اسکی زبان میں برکت عطا فرمائی اور آواز میں شوکت دی جب وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پُر شوکت عبارت پڑھتے تو حاضرین پر ایک کیف طاری ہو جاتا۔بہر حال الحمد لله ثم الحمد للہ کہ دوسرے دن کے مباحثہ میں پادری صاحب کا سا را طلسم ٹوٹ گیا اور حاضرین پر جو ان کے علم کا اثر پڑا تھا وہ زائل ہو گیا۔اختتام مباحثہ پر غیر مسلم حاضرین نے بھی اسلام اور احمدیت کے متعلق بہت اچھا اثر لینے کا اقرار کیا اور بوقت رخصت بلا تفریق مذہب و ملت سب احمدی مناظر سے ہاتھ ملانے کیلئے ٹوٹ پڑتے تھے۔اس ہجوم میں جب بعض غیر مسلم عورتوں نے بھی خراج تحسین کے طور پر احمدی مناظر محترم برادرم مولانا نور الحق صاحب انور سے مصافحہ کی کوشش کی تو برادرم موصوف نے نہایت ملا طفت اور محبت سے یہ مسئلہ سمجھایا کہ اسلام میں عورتوں سے مصافحہ کی اجازت نہیں اور نہایت با اخلاق طور پر ہاتھ اٹھا کر ان کے سلام کا جواب دے دیا۔۸ رمئی ۱۹۶۸ء کو حسب معمول مباحثہ کا تیسرا دن شروع ہوا۔اُس دن کے لیئے مضمون نمبرا کیا مسیح ناصری صلیب پر فوت ہوئے ؟ نمبر ۲ کیا قرآن شریف کامل الہامی کتاب ہے؟ قبل از دو پہر فریقین اطمینان سے پرچے لکھتے رہے گوگذشتہ دن کی شکست کا اثر پادری صاحب کو مضطرب کیئے ہوئے تھا جس کا اظہار ان کی حرکات وسکنات سے نمایاں ہو ر ہا تھا لیکن قبل از دو پہر کے آخری پرچہ میں جب احمدی مناظر نے قرآن شریف سے یہ نا قابل تردید ثبوت پیش کیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب کی لعنتی موت کی بجائے اللہ تعالیٰ کے وعدہ انسی متوفيكَ وَرَافعكَ إِلى ( آل عمران : ۵۶ ) یعنی طبیعی معجزانہ موت کے وعدہ الہی کے مطابق دم واپسیں نہایت عزت اور احترام سے کشمیر میں فوت ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے فرمان الحق من ربك فلا تكونَنَّ مِن الممترين (البقره: ۱۴۸) کے مطابق یہ نا قابل تردید حقیقت ہے۔اس کے بعد خدا تعالیٰ کے اس ارشاد پر کہ نبتهل فـنـجـعـل لـعـنـة الله على الكاذبين ( آل عمران : ۶۲ )۔۔۔۔ہمارے مناظر نے بڑی تحدّی سے یہ لکھا کہ خدا تعالیٰ کے اس ارشاد کے مطابق میں پادری عبد الحق صاحب کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اگر بچے ہیں تو نہایت تضرع سے اپنے ساتھیوں سمیت میدان مباہلہ میں آئیں اور ہم سے مل کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں کہ اللہ تعالے سچ اور جھوٹ کو ظاہر کر دے۔پادری صاحب اب پیرانہ سالی