تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 667 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 667

تاریخ احمدیت 667 جلد ۲۰ میں ہیں اور میں بھی اب پچاس سال کی عمر کو پہنچنے والا ہوں۔پادری صاحب مخلوق خدا پر رحم کریں وہ کہتے ہیں کہ اس پیرانہ سالی میں وہ آرام سے گھر بیٹھنے کی بجائے خدا کی خاطر ملک ملک گھوم رہے ہیں وہ اس خدا کی خاطر جس کے لیے وہ آرام سے بے آرام ہو رہے ہیں آئیں اور اس انصاف والے یقینی رستہ کو اختیار کریں جس سے سچ اور جھوٹ میں امتیاز ہوسکتا ہے آئیں اور ہم دونوں اپنے اپنے ساتھیوں سمیت یہ دُعا کریں کہ اے اللہ ہم دونوں فریق میں سے جو جھوٹ اختیار کر رہا ہے اسکو عبرتناک سزا دے اور ا سپر لعنت ڈال اور اے خدا جو سچا ہے اس کا حامی ہو اس کو عزت دے۔تو اسے پڑھتے ہی پادری صاحب کے ہاتھ پاؤں پھول گئے میں خو د عینی گواہ ہوں اور اس نظارہ کو نہیں بھول سکتا کہ ان الفاظ کے پڑھتے ہی پادری صاحب کے چہرہ پر موت کی سی زردی چھائی معلوم ہونے لگی اور ہاتھ پاؤں کانپنے لگے۔