تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 639 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 639

تاریخ احمدیت 639 جلد ۲۰ ریسٹ ہاؤس میں قیام اور ڈاکٹر امام دین صاحب کے مکان پر احباب جماعت کو قیمتی نصائح سے نوازا ) ۸۔میر پور آزاد کشمیر ( تقریر اور مجلس سوال و جواب) | و جہلم ۱۶۴ ۲۸ ۲۹ جولائی ۱۹۶۰ء کو علامہ نیاز فتحپوری نے علامہ نیا فتوری قادیان میں زیارت قادیان کا شرف حاصل کیا اور مرکز احمدیت کی روحانی فضا اور جماعت کی دینی خدمات سے بے حد متاثر ہوئے جس کا اظہارانہوں نے واپسی پر اپنے رسالہ ” نگار ( ستمبر ۱۹۶۰ ء ) کے ذریعہ درج ذیل الفاظ میں فرمایا :۔۲۸ - ۲۹ جولائی کی وہ چند ساعتیں جو میں نے قادیان بسر کیں، میری زندگی کی وہ گھڑیاں تھیں، جن کو میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔حیات انسانی کا ہر لمحہ زندگی کا ایک نیا درس ایک نیا تجربہ اپنے ساتھ لاتا ہے۔اگر زندگی نام صرف سانس کی آمد و شد کا نہیں بلکہ آنکھ کھول کر دیکھنے اور سمجھنے کا بھی ہے۔۔۔اور ان چند ساعتوں میں جو کچھ میں نے یہیں دیکھا وہ میری زندگی کا اتنا دلچسپ تجربہ تھا کہ اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں ۵۰ سال پیچھے ہٹ کر وہی زندگی شروع کرتا جو قادیان کی احمدی جماعت میں مجھے نظر آئی۔لیکن ع حیف صد حیف که مادیر خبردار شدیم میں انفرادی حیثیت سے ہمیشہ بے عمل انسان رہا ہوں، لیکن مسائل حیات کو ( جن میں مذہب بھی شامل ہے ) میں ہمیشہ اجتماعی نقطہ نظر سے دیکھتا ہوں اور یہ نقطۂ نظر میرے ذہن میں حرکت و عمل کے سوا کچھ نہیں۔۔۔پھر یہ داستان بہت طویل ہے کہ پچھلی نصف صدی میں کتنی خانقا ہیں، کتنے خانوادے کتنے ادارے کتنی در سگا ہیں کتنے جلو ہائے منبر و محراب میری نگاہ سے گزرے اور میں کس طرح ان سے بے نیا ز ا نہ گزر گیا۔لیکن اب زندگی میں سب سے پہلی مرتبہ احمدی جماعت کی جیتی جاگتی تنظیم عمل دیکھ کر میں ایک جگہ ٹھٹک کر رہ گیا ہوں اور میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اپنی زندگی کے اس نئے تجربہ و احساس کو کن الفاظ میں ظاہر کروں۔میں مسلمانوں کی زبوں حالی اور علماء اسلام کی بے عملی کی طرف سے اس قدر مایوس ہو چکا ہوں کہ میں اس کا تصوربھی نہیں کر سکتا کہ ان میں کبھی آثار حیات پیدا ہو سکتے ہیں لیکن