تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 48 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 48

تاریخ احمدیت 48 جلد ۲۰ مگر محض اس غرض سے کہ دلوں میں احساس ضرورت کما حقہ بیدار ہو اور وقت کی نزاکت کا احساس پیدا ہو ان سینکڑوں خطوط میں سے محض چند اقتباسات پیش کئے جاتے ہیں جو اس موضوع پر وقتاً فوقتاً مختلف صاحب فکر احباب کی طرف سے موصول ہوتے رہتے ہیں۔ایک قائد ضلع تحریر فرماتے ہیں :- اس ضلع میں دیہاتی جماعتوں کی حالت بڑی تشویشناک ہے اور یہ ضرورت بڑی شدت سے محسوس کی جارہی ہے کہ ان جماعتوں کے لئے وقف جدید سے معلم کی خدمات حاصل کر کے ان کی تربیت کا کوئی ٹھوس اور مکمل انتظام کیا جائے۔اسی طرح ایک جماعت کے پریذیڈنٹ صاحب کا پر زور تقاضا ہے :- دو ہمیں ایک معلم ضرور دیں اور ہمیں اس نعمت عظمیٰ سے محروم نہ رکھیں۔میں دکھے ہوے دل کے ساتھ آپ کی خدمت عالیہ میں عرض کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے لئے ہمارے بچوں اور ہم پر بلکہ تمام اس جماعت کے چھوٹے بڑے مرد و زن پر رحم فرماتے ہوئے جلد از جلد معلم بھیج دیں تا کہ ہماری تربیت ہو اور پودا احمدیت مرجھا نہ جائے۔مجلس خدام الاحمدیہ کے ایک انسپکٹر صاحب تحریر فرماتے ہیں :- اس جماعت کی تنظیمی اور تعلیمی حالت نا گفتہ بہ ہے۔جب یہاں معلم وقف جدید تھے اس وقت کچھ حالت سدھر نے لگی تھی لیکن معلم یہاں سے چلے گئے اور اب پھر پہلی سی غفلت اور ستی طاری ہورہی ہے۔“ ایک امیر صاحب حلقہ اپنی جماعت کے متعلق لکھتے ہیں :- وو حالت تسلی بخش نہیں ایک معلم ضرور دیا جائے جو اس جماعت کی تربیت کر سکے اور بچوں اور بڑوں کو احمدیت سے متعلق مسائل یاد کرا سکے۔“ ایک سیکرٹری مال لکھتے ہیں :- وو یہاں احمدیت کی سخت مخالفت ہے مگر ہم کم علمی کی وجہ سے اس قابل نہیں کہ انہیں جواب دے سکیں۔اس لئے ہمیں ضرور کوئی معلم دیا جائے۔ایک نئی قائم شدہ جماعت کے ممبران تحریر فرماتے ہیں:۔