تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 629
تاریخ احمدیت 629 جلد ۲۰ شریک ہونے والے اگر چہ مختلف ملکوں اور قوموں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اخوت دینی کا رشتہ انہیں یکجا کرنے کا باعث ہے۔یہ درس اخوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو سکھایا تھا اور اسی کے باعث وہ آج بھی ممتاز ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم کی دعوت کا دائرہ دنیا کی تمام قوموں تک وسیع ہے۔یہی وجہ ہے کہ جماعت احمدیہ نے عہد حاضر میں تمام دنیا میں اشاعت دین کا نظام قائم کر رکھا ہے۔تقریر کے بعد آخر میں آپ نے عزت مآب وزیر اعظم ملا یا کی خدمت میں انگریزی ترجمہ قرآن پیش کیا جسے موصوف نے نہایت مسرت سے قبول فرمایا۔انہوں نے امام بیت ہالینڈ کا شکر یہ ادا کیا اور حاضرین سے ملاقات پر بہت خوشی کا اظہا ر کیا۔