تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 630 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 630

تاریخ احمدیت 630 جلد ۲۰ فصل پنجم وزیر اعظم روس کا چیلنج اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا حقیقت افروز تبصره اُن دنوں پوری دنیا روسی اور اینگلو امریکن بلاک میں بٹی ہوئی تھی۔اور روس اور اسکی اشترا کی تحریک کا ایسا رعب تھا کہ امریکہ اور برطانیہ جیسی حکومتیں بھی لرزہ براندام تھیں۔اس ماحول میں روس کے وزیر اعظم نکیتا سر گیوچ خروشیف NIKITA) (SERGEYEVICH KHURUSHCHEV نے اعلان کیا کہ عنقریب گل جہان اشترا کی پر چم کے نیچے جمع ہو جائے گا۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی غیرت ملی نے اس موقع پر خاموش رہنا گوارا نہ فرمایا اور اس کے جواب میں ایک نہایت پُر قوت وشوکت مضمون سپر و قلم کیا۔جس میں واضح طور پر بتایا کہ آخری عالمی غلبہ اشتراکیت کیلئے نہیں دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدر ہے چنانچہ آپ نے تحریر فرمایا۔: آجکل اشترا کی روس کے وزیر اعظم مسٹر خر وشیف خاص طور پر جوش میں آ کر گرج اور برس رہے ہیں ہمیں ان کے سیاسی نعروں سے کوئی سروکارنہیں وہ جانیں اور ان کے مغربی حریف برطانیہ اور امریکہ۔گو طبعا ہمیں مغربی ممالک سے زیاہ ہمدردی ہے کیونکہ ایک تو وہ ہمارے اپنے ملک پاکستان کے حلیف ہیں اور دوسرے جہاں برطانیہ اور امریکہ کم از کم خدا کی ہستی کے قائل ہیں وہاں روس نہ صرف کفر قسم کا دہر یہ ہے بلکہ نعوذ باللہ خدا پر ہنسی اڑاتا اور مذہب کے نام ونشان تک کو دنیا سے مٹانا چاہتا ہے۔لیکن اس وقت جو خاص بات میرے سامنے ہے وہ مسٹر خر وشیف کا وہ اعلان ہے