تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 616 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 616

تاریخ احمدیت 616 جلد ۲۰ شیرازہ کو بکھیر دیں اور ہم میں لا مرکزیت آ جائے۔اے خدا حاسد اپنے حسد میں جلتے ہی رہیں۔ہمارا قومی شیرازہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے اور ہما را مرکز تا ابد بنی نوع انسان کی بھلائی اور خدمت کا مرکز بنا رہے۔اے خدا ہما را قادیان ہمیں جلد کامیابی و کامرانی کے ساتھ واپس دلا۔اے ہمارے اللہ ! اے ہمارے رب ! ہم تیرے ہی آستانہ پر جھکتے ہیں، تجھ پر ہی ہمارا تو کل ہے تو ہی ہمارا سہارا ہے، ہمیں بے سہارا نہ چھوڑ یو یارب العالمين“۔۴۲