تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 45
تاریخ احمدیت 45 جلد ۲۰ عیسائی تبلیغی کوششوں کے بارہ میں مطلوبہ کوائف ۱ - آپ کے علاقہ میں عیسائی تبلیغی کوششوں کا کیا حال ہے؟ ۲ - عیسائیوں کے کتنے سکول، کالج اور ہسپتال ہیں؟ ۳۔کون کون سے عیسائی فرقے اس علاقے میں کام کر رہے ہیں؟ ۴۔ہسپتالوں وغیرہ میں عوام کو عیسائیت کی طرف مائل کرنے کے لئے کیا طریق اختیار کئے جاتے ہیں؟ ۵- کون کون سا لٹریچر عام طور پر تقسیم کیا جا رہا ہے؟ - ( دین حق ) کے خلاف زیادہ تر کون سے بڑے دلائل استعمال کئے جار ہے ہیں؟ ۷۔کیا امریکن ایڈ (AID) مثلاً دودھ، گندم وغیرہ بھی عیسائی مبلغین کے ذریعہ تقسیم کی جاتی ہے؟ ۸- کوئی اور قابل ذکر طریق جس سے عیسائی اپنی تبلیغی کوششوں میں فائدہ اٹھار ہے ہوں؟ ۹ - عوام کا رد عمل ؟ ۱۰- آپ کے علاقہ میں عیسائی آبادی کتنی ہے؟ کتنے چرچ ہیں؟ اور کتنے ایسے گاؤں ہیں جن میں بڑے زمیندار عیسائی ہیں؟ ایسے دیہات کے باقاعدہ نام، ڈاکخانہ اور تحصیل وغیرہ تحریر کریں۔اسی طرح کل آبادی کے مقابلہ پر عیسائی آبادی کی نسبت ظاہر کریں۔۱۱ - آپ کے علاقہ میں عیسائیت کی ترقی کی رفتار کیا ہے؟ اور زیادہ تر کون لوگ عیسائی ہور ہے ہیں؟ نوٹ : یہ کوائف جلد از جلد مرکز میں پہنچ جانے چاہئیں۔اور اس بات کی ذمہ داری آپ پر ہوگی کہ یہ سارے کوائف سو فیصد درست ہیں۔