تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 595 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 595

تاریخ احمدیت 595 جلسہ سالانہ ربوہ منعقد ۲۲۰ ۲۳ ۲۴ /جنوری ۱۹۶۰ء) جلد ۲۰ جلسہ سالانہ ۱۹۵۹ ء سیدنا حضرت مصلح موعود کے فیصلہ کے مطابق ۲۲ ۲۳ ۲۴ جنوری ۱۹۶۰ء کو ہونا قرار پایا تھا۔چنانچہ انہی تاریخوں میں یہ عظیم الشان روحانی اجتماع سرزمین ربوہ میں منعقد ہوا جس میں ستر ہزار عشاق خلافت نے شرکت فرمائی۔یہ جلسہ بھی سلسلہ احمدیہ کی روز افزوں ترقی اور وسعت کا آئینہ دار تھا اور حضرت مسیح موعود کے مندرجہ ذیل الہام کا عملی ظہور تھا۔" خدا تجھے بنگلی کامیاب کرے گا اور تیری ساری مراد میں تجھے دے گا میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا اور اُن کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا۔“ حضرت مصلح موعود کا افتتاحی خطاب سید نا حضرت مصلح موعودؓ نے اپنے روح پرور افتتاحی خطاب میں دنیا پھر کے احمدیوں کو خاص طور پر تلقین فرمائی کہ وہ اپنی نسلوں کے اندر دین حق اور احمدیت کی محبت پیدا کرتے چلے جائیں۔یہاں تک کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جھنڈا ساری دنیا پر لہرانے لگے۔حضور کا یہ خطاب قریباً پون گھنٹہ تک جاری رہا جسے نہایت توجہ گہرے انہاک اور کمال درجہ کے اشتیاق اور انہماک کے ساتھ سنا گیا۔پہلے دن کی بقیہ کارروائی حضور کی تقریر کے بعد مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت احمد یہ سابق صوبہ پنجاب کی زیر صدارت بالترتیب حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب اور مولانا قاضی محمد نذیر صاحب نے فاضلانہ تقاریر فرمائیں ازاں بعد خالد احمدیت مولانا جلال الدین صاحب شمس نے خطبہ جمعہ دیا بعد ازاں حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کی صدارت میں میاں عطاء اللہ صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت راوالپنڈی اور مولوی عبدالمالک خاں صاحب مربی سلسلہ احمدیہ کراچی نے تقاریر فرمائیں۔دوسرے دن کا اجلاس حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب ، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اور مولانا جلال الدین صاحب شمس نے خطاب دوسرادن