تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 558 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 558

تاریخ احمدیت 558 جلد ۲۰ لائبیریا نائیجیریا اور مشرقی افریقہ کے مبشرین احمدیت نے جو نہایت بے تابی سے اس دورہ کے منتظر تھے اس موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھایا اور اسے ایک جنگ مقدس کی صورت دے دی اور اس عالمی شہرت کے حامل منا د کو پوری قوت سے للکارا اور تبلیغی مقابلہ کرنے کی دعوت عام دی مگر تثلیث کا یہ مایہ ناز نمائندہ کا سر صلیب کے شاگردوں کے سامنے سرا سرعا جز بے بس بلکہ دم بخود ہو کے رہ گیا جسے افریقہ کی مذہبی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔لا نبیر یا :- ڈاکٹر بلی گراہم اپنے طے شدہ پروگرام کے پہلے مرحلہ پر جنوری ۱۹۶۰ء میں امریکہ سے سیدھے لائبیریا کے دارالسلطنت منر دو یا میں پہنچے جہاں انہوں نے اپنی پلک تقریر میں بائبل کا دیگر مذہبی کتب سے موازنہ کرتے ہوئے یہ چیلنج کیا کہ :۔میں نے قرآن شریف کو شروع سے آخر تک پڑھا ہے اس میں کہیں انسان یا دنیا کے مستقبل وغیرہ کے متعلق کوئی پیشگوئی نہیں اور نہ بعد الموت زندگی پر اس سے کوئی تسلی بخش روشنی پڑتی ہے درانحالیکہ بائبل کچی پیشگوئیوں سے بھری پڑی ہے اور انسان کی دنیوی اور اخروی دونوں زندگیوں کا معقول حل پیش کرتی ہے۔یہ جلسہ لائبیریا کے صدر ڈاکٹر ولیم ٹب مین کی صدارت میں ہوا۔اس تقریر کے معاً بعد مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری انچارج احمد یہ مشن لائبیریا پریذیڈنٹ ٹب مین کی موجودگی میں ڈاکٹر بلی گراہم سے ملے اور انہیں بتایا کہ قرآن کریم کے متعلق آپ نے ابھی جو دعویٰ کیا ہے وہ بالکل غلط ہے۔آپ مجھے وقت دیں آپ جب چاہیں میں یہ ثابت کرنے کے لئے تیار ہوں کہ قرآن کریم دنیا کے مستقبل کے متعلق پیشگوئیوں سے بھرا پڑا ہے جن میں سے بے شمار پوری بھی ہو چکی ہیں۔اسی طرح میں ثابت کروں گا کہ آخرت کے متعلق قرآن کریم کی تعلیم اور CONCEPTION بائبل کے بیانات سے بہت زیادہ معقول اور اکمل ہے۔اس پر ڈاکٹر بلی گراہم نے اگلی صبح گورنمنٹ ہاؤس میں قیامگاہ پر آنے اور بات چیت کرنے کی دعوت دی۔اس دوران مولانا محمد صدیق صاحب نے راتوں رات ایک تبلیغی مکتوب اُن کے نام لکھا جس میں انہیں قرآن کریم کا سچے دل سے مطالعہ کرنے کی تحریک کی اور عیسائیت کے موجودہ عقائد کا بطلان ثابت کر کے آخر میں انہیں مناظرہ کا کھلا چیلنج دیا۔اگلے روز آپ نے اُن سے ملاقات کی۔ڈاکٹر گراہم کے ساتھ اُن کے رپورٹر اور آٹھ امریکن پادری بھی موجود تھے۔آپ نے موصوف کو ٹائپ شدہ کھلی چھٹی کے ساتھ قرآن