تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 557
تاریخ احمدیت 557 جلد ۲۰ چھٹا باب افریقہ کے معرکہ حق و باطل سے لیکر علامہ نیاز فتوری مدیر نگار کے سفر قادیان تک فصل اوّل ڈاکٹر بلی گراہم کا دورہ افریقہ مغربی اور مشرقی افریقہ کے مجاہدین احمدیت کی دعوت مقابلہ اور دین حق کی فتح عظیم خلافت ثانیہ کا چھیالیسواں سال ۱۳۳۹ هش / ۱۹۶۰ء بر اعظم افریقہ میں احمدیہ مشن کے قیام کے بعد ھلال وصلیب اور حق و باطل کے درمیان جو عظیم معرکہ فروری ۱۹۲۱ء سے جاری تھا وہ ۱۹۶۰ء کے آغاز میں ایک نئے اور فیصلہ کن دور میں داخل ہو گیا جبکہ امریکہ کے شہرہ آفاق مسیحی منا داور شعلہ بیان لیکچرار ڈاکٹر بلی گراہم (BILLY GRAHAM) نے اس سال کے شروع میں افریقن ممالک کا وسیع پیمانہ پر دورہ کیا۔انہوں نے عیسائیت کی منادی کے لئے چو میں پبلک جلسوں سے خطاب کیا اس دورہ کی تیاریاں ۱۹۵۵ء سے کی جا رہی تھیں۔