تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 39 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 39

تاریخ احمدیت 39 زیادہ وقت صرف کرنا پڑ رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ( دینِ حق ) کی طرف توجہ اتنی بڑھ گئی ہے کہ دور دور کے دیہات سے بھی مطالبے آنے شروع ہو گئے ہیں کہ ہمیں بھی دینِ حق کے بارے میں معلومات بہم پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔احمدیت کی کامیابی کا علاقے میں عام چرچا ہے اور میر پور خاص کے غیر از جماعت اخبارات بھی استحسان کے رنگ میں ہندوؤں میں ( دین حق کی تبلیغی کامیابیوں کا ذکر کر رہے ہیں۔چونکہ اس علاقہ میں غیر معمولی اخراجات برداشت کئے بغیر کام کو وسعت نہیں دی جاسکتی۔اس لئے آئندہ سال کے لئے وقف جدید کی مد میں احباب جماعت کی مالی قربانی بہت حد تک اس کا فیصلہ کرے گی کہ کام کو مزید کتنی وسعت دی جائے۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور نصرت پر بھروسہ رکھتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ اگر ہمیں اس علاقہ کی طرف مزید توجہ دینے کی استطاعت ہو تو تھوڑے ہی عرصہ میں ہزارہا کی تعداد میں غیر مسلم اقوام ( دینِ حق ) میں داخل ہوسکتی ہیں۔کیونکہ اس وقت ایک زندگی بخش آسمانی ہوا وہاں چل رہی ہے۔وہاں کے انچارج معلم نثار احمد راٹھور نومسلم کے ایک تازہ خط کا اقتباس احباب کی دلچسپ کے لئے درج ذیل کیا جاتا ہے:- ان دنوں یہاں کام اچھا چل رہا ہے۔لوگ احمدیت میں داخل ہورہے ہیں۔سات بیعتیں آج ارسال خدمت کر رہا ہوں۔میں چھپیں بیعتیں اور بھی ہیں جو پھولپورہ سے میں بھجواؤں گا۔اسی طرح سے بیعتوں کا سلسلہ مختلف گوٹھوں سے شروع ہے۔رشید احمد ( چتر بھیج ) کی گوٹھ کولی دیری سے بھی دو تین گھر احمدی ہوئے ہیں۔گوٹھ کو لی ویری کے اردگرد کافی چھوٹے چھوٹے گاؤں ہیں اس لئے کوئی ویری میں بھی ایک معلم کا رہنا ضروری ہے۔پھولپورہ میں بھی اکیلا معلم نا کافی ہے کیونکہ مریض وغیرہ باہر سے لوگ کثرت سے آتے ہیں اس لئے ایک معلم تو ان میں ہی مصروف رہتا ہے۔اور گاؤں والوں کی تربیت بھی کرنی ہوتی ہے اس لئے وہ معلم پھولپوررہ چھوڑ کر باہر نزدیکی گاؤں جن میں احمدی ہوئے ہیں وہاں جا نہیں سکتا۔اس پھولپورہ میں دو معلموں کی ضرورت ہے ایک مقامی طور پر رہے اور ایک پانچ میل کے حلقہ میں جلد ۲۰