تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 528
تاریخ احمدیت 528 جلد ۲۰ تفسیر صغیر کو خاص طور پر پیش نظر رکھا۔متعدد قیمتی حوائش کا اضافہ کیا۔ہزاروں مقامات پر ترجمہ میں مفید اصلاحات کیں اور اسے جرمن زبان کے جدید اسلوب کے مطابق کرنے میں گہری توجہ دی جس سے ترجمہ پہلے سے بہتر اور با محاورہ ہو گیا۔۱۱/ نومبر ۱۹۵۹ء کو بیت الذکر ہیگ کی ایک خاص تقریب میں مطبع کی فرم کے ڈائر یکٹر MR۔STOOK نے آپ کو پہلا تیار شدہ نسخہ پیش کیا۔سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے ترجمہ کی طباعت مکمل ہونے کی اطلاع پر برقی پیغام ارسال فرمایا کہ میں مبارک باد دیتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کے کام کو یورپ میں دین حق کی اشاعت کا ایک نہایت موثر ذریعہ بنائے (خلیفہ اسی ) نیز ایک خط تحریر فرمایا کہ جزاک اللہ بہت خوشی ہوئی اللہ تعالیٰ اس ترجمہ کو قبول فرمائے۔“ ایک اور خط میں رقم فرمایا :- ہالینڈ اللہ تعالیٰ واقع میں اس کو یورپ کے لئے فائدہ مند بنائے۔ھے آرہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج ۵۳ اس کے ذریعہ وہ لوگ جن کو تعصب نہیں دین حق کی طرف مائل ہو جائیں گے۔اس سال ہالینڈ مشن کے انچارج حافظ قدرت اللہ صاحب اور ان کے نائب جناب عبدالحکیم صاحب اکمل نے ملک کے طول و عرض میں منعقد ہونے والی مجالس اور کانفرنسوں میں شرکت کر کے پیغام کو نہایت کامیابی سے بااثر علمی حلقوں تک پہنچایا۔ذیل میں بعض ایسے اہم جلسوں کا تذکرہ کیا جاتا ہے جن کے پلیٹ فارم سے مشن کو حق کی مؤثر آواز بلند کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔۱- جلسہ فری میسنز سوسائٹی ( منعقدہ ۱۲ جنوری ۱۹۵۹ء) ۲- جلسہ ہیومینٹس (HUMANISTS ) ( منعقده ۶ ارفروری ۱۹۵۹ء )۔لیکچر ڈ لفٹ یو نیورسٹی (۲۹ فروری ۱۹۵۹ء) -۴- مذاہب کانفرنس پر انسٹنٹ چرچ آرگنائزیشن (۸/اکتوبر ۱۹۵۹ء) ۵ - ورلڈ کانگریس آف مینس کا نفرنس ( منعقدہ ۵/ نومبر ۱۹۵۹ء ایمسٹر ڈم) ۶ - ڈچ عرب سرکل سوسائٹی کا جلسہ منعقدہ ۱۸؍ دسمبر ۱۹۵۹ء) اس سال احمد یہ مشن ہاؤس کی دینی سرگرمیاں پہلے سے بہت تیز ہو گئیں۔بکثرت وفود آئے ، متعد د علمی مجالس کا انعقاد ہوا۔زائرین میں نائیجیریا کے ایک وزیر الحاج ڈی ایس اڈگ بینر (D۔S۔ADEGBENOR) بھی تھے جو ۲۰ جولائی ۱۹۵۹ء کی شام کو بیت الذکر ہیگ میں