تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 394 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 394

تاریخ احمدیت 394 جلد ۲۰ جماعت کے حسنِ سلوک اور قرآن شریف کے انمول اور بے بہا تحفے کا ذکر کرتے ہوئے کہا : - احمدی بھائیوں نے بڑے پریم سے باتیں کیں اور قرآن شریف اردو تفسیر کے ساتھ بھینٹ کیا اسی طرح اور بھی بعض ضروری کتابیں ہمیں تحفہ دیں۔اس سے پہلے پٹھانکوٹ میں انگریزی ترجمہ کے ساتھ قرآن دے چکے ہیں۔ZA مصر کے صحافی السید محمود عودہ اور ڈاکٹر فوزی خلیل ربوہ میں ۱۶ نومبر ۱۹۵۹ء کو بعد دو پہر مصر کے ایک ممتاز صحافی السید محمود عودہ جو قاہرہ کے مشہور اخبار الجمہوریہ کے ایڈیٹوریل سٹاف کے رکن تھے ربوہ تشریف لائے۔آپ کے ہمراہ ڈاکٹر فوزی حسن خلیل بھی تھے جو عرب جمہور یہ متحدہ کی طرف سے عربی زبان کی تعلیم و ترویج کے لئے پاکستان آئے ہوئے تھے۔اور ان دنوں پنجاب یو نیورسٹی میں عربی کے پروفیسر تھے۔ہر دو معزز مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا بعد نماز عصر حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی کوٹھی بیت الظفر کے لان میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک دعوت عصرانہ دی گئی۔جس میں صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے متعدد ناظر و وکلاء صاحبان اور دیگر بزرگان سلسلہ و علمائے کرام کے علاوہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب اور صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر نے بھی شمولیت فرمائی۔اور مہمانوں سے تبادلہ خیالات کیا۔اس موقعہ پر تلاوت قرآن کریم کے بعد جو انڈونیشین طالب علم منصور احمد صاحب نے کی۔مولوی بشارت احمد صاحب بشیر، نائب وکیل التبشیر نے معزز مہمانوں کی خدمت میں عربی میں ایڈریس پیش کیا۔ایڈریس میں مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں جماعت احمدیہ سے متعارف کیا گیا۔اور اس سلسلے میں بیرونی ممالک میں تعمیر بیوت الذکر، مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم اور تبلیغ کے ذریعہ جماعت احمد یہ جو دینی خدمات سرانجام دے رہی ہے اس کا مختصراً ذکر کیا گیا۔ایڈریس کے جواب میں دونوں مہمانوں نے مختصر طور پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔الاستاذ سید محمود عودہ نے اپنی تقریر میں بتایا کہ میرے پاکستان آنے کا مقصد یہ ہے کہ یہاں کے حالات کا جائزہ لے کر پاکستان اور عرب جمہوریہ متحدہ کے درمیان مزید گہرے روابط پیدا کرنے میں مدد دوں۔آپ نے کہا کہ دونوں اسلامی ملک مل کر دنیا کے موجودہ حالات میں نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔جماعت احمدیہ کے مرکز ربوہ میں آنا بھی میرے پروگرام کا