تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 288
تاریخ احمدیت سیرالیون 288 جلد ۲۰ یہ مشن بھی مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری امیر جماعت و انچارج مشنری کی قیادت میں پورا سال دینی خدمات میں سرگرم عمل رہا۔اس سال خدا کے فضل سے مدینہ ( داما ریاست ) مانگے والا ( ٹونگیا ریاست ) اور مانگو بو ( مضافات فری ٹاؤن ) میں تین نئی مخلص اور فعال جماعتوں کا قیام عمل میں آیا جو بالترتیب الفافوڈ و صالح ( لوکل مشنری ) ملک غلام نبی صاحب شاہد اور باہ سعید و ینگورا (لوکل مشنری ) کی انتھک اور مجاہدانہ کوششوں کا ثمر تھا۔علاوہ ازیں دو پر جوش احمدی نوجوانوں یعنی مسٹر عثمان پاٹا ماہ اور مسٹر موسیٰ پاٹا ماہ نے ایک مہینہ تبلیغ دین کے لئے وقف کیا اور اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر پندرہ مختلف گاؤں اور قصبوں تک پیغام حق پہنچایا۔بہت سا دینی لٹریچر مفت تقسیم کیا۔۲۴ افراد داخل احمدیت ہوئے اور ایک نئی جماعت کا اضافہ ہوا۔۲۳ رمئی ۱۹۵۸ء کو گورنر سیرالیون ہز ایکسی لینسی سرمورس این ڈور مین بؤ شہر کے سرکاری دورہ پر تشریف لائے اور احمد یہ سنٹرل سکول کا معائنہ کیا آپ کے ہمراہ جنوب مشرقی صوبہ کے کمشنر مسٹر پیج (PAGE) اور گورنر صاحب کے بڑے صاحبزادے بھی تھے۔مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری مولوی محمود احمد صاحب شاد چیمہ اور مولوی محمد بشیر صاحب شاد نے خوش آمدید کہا اور گورنر صاحب کو سکول سے متعلق مناسب معلومات بہم پہنچائیں۔گورنر صاحب نے خود بھی ہر کلاس میں جا کر نہایت دلچسپی سے اساتذہ کے انداز تعلیم اور طلباء کی قابلیت کا جائزہ لیا اور واپسی پر سکول کی لاگ بک میں مندرجہ ذیل ریمارکس سپرد قلم کئے۔یہ میری اس سکول میں پہلی آمد ہے اور میں یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس کرتا ہوں کہ سکول میں معقول اور اچھا تعلیمی معیار قائم رکھا جا رہا ہے اور کلاسوں میں طریق تعلیم بھی خوشکن اور روح افزاء ہے۔سرمورس این ڈور مین۔گورنر آف سیرالیون - ۲۳/۵/۵۸ مولوی محمد بشیر صاحب شاد جو نذیر احمد یہ پرنٹنگ پریس اور بک شاپ کے مینیجر اور نگران کے فرائض سرانجام دے رہے تھے سیرالیون سے تبدیل ہو کر لیگوس تشریف لے گئے۔آپ کے بعد مولوی محمود احمد صاحب چیمہ نے چارج لیا اور نہایت محنت اور تگ و دو سے پریس کی کارکردگی مزید بہتر ہو گئی۔قاضی مبارک احمد صاحب شاہد احمد یہ سنٹر سکول بو کے ہیڈ ماسٹر اور سیکرٹری ایجو کیشن مشن سیرالیون تھے۔آپ کی غیر معمولی کوششوں سے سکول کو ایک خاص مقام حاصل ہوا پ کے بعد مولوی محمد اسحاق صاحب خلیل یہ قومی فریضہ نہایت عمدگی سے ادا کرنے لگے اس سلسلہ میں آپ نے وزیر اعظم کی پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ٹیچرز ایسوسی ایشن کے بہت سے