تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 287 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 287

تاریخ احمدیت 287 جلد ۲۰ (PEACE UNION کے زیر اہتمام مذہب، اخلاق اور خارجی پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر غور وفکر کے لئے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ارباب حل و عقد مجلس اقوام کے ممتاز افسران، بعض یونیورسٹیوں کے صدر اور مختلف مذاہب کے زعماء کو بلایا گیا جس میں سیمینار (SEMINAR) کی طرز پر ہفتہ بھر تک تبادلہ خیالات کی مجالس منعقد ہوتی رہیں۔جن میں آپ نے شرکت فرمائی اور آپ کو ( دینِ حق ) اور عالم اسلام سے متعلق مستند معلومات بہم پہنچانے کا موقع ملا۔۲- این آر بور (ANN ARBOR) میں یونیورسٹی آف مشی گن کے زیر انتظام ایک مذہبی کانفرنس ہوئی جس میں آپ نے بھی تقریر فرمائی۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء سے وسیع پیمانے پر آپ کی ملاقاتیں ہوئیں۔- ویسٹ سنٹر میں مشنریوں کی ٹریننگ کی ایک درس گاہ WESLEY THEOLOGICAL SEMINARY کے نام سے قائم اس کالج نے آپ کو تین تقریروں کے لئے مدعو کیا۔پہلی تقریر جماعت احمدیہ کے بنیادی عقائد اور مقاصد کے موضوع پر تھی۔دوسری تقریر کا عنوان ” ( دینِ حق ) میں خدا تعالیٰ کا تصور تھا اور تیسری تقریر اسلامی دنیا کے سیاسی مسائل سے متعلق تھی۔امریکہ مشن کی طرف سے اس سال ملک کے طول و عرض میں بکثرت لٹریچر تقسیم کیا گیا مشن نے ایک پمفلٹ احمد یہ موومنٹ ان اسلام کے نام سے ۱۲ ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا۔علاوہ ازیں ڈاکٹر واگلی ایری کی کتاب AN INTERPRETATION OF ISLAM کا دوسرا دیدہ زیب اور عمدہ ایڈیشن چھپوایا گیا۔پٹس برگ میں جماعت احمدیہ کی گیارہویں سالانہ کنونشن ۳۰،۲۹ ،۳۱ راگست کو نہایت کامیابی سے منعقد ہوئی جس میں مندرجہ ذیل مقامات سے احباب شریک ہوئے۔بوسٹن ، کیمبرج ، ٹرینٹن ، ونسٹن ٹاؤن، نیو یارک، مانٹ کلیر ، نیو آرک، بالٹی مور، واشنگٹن، ڈی سی لوئی ول، اینز برگ، پٹس برگ، ڈوکین، پنسلووینیا، ینگس ٹاؤن، کلیولینڈ، ڈیٹرائیٹ ، شکاگو، ملور کی ، ڈیٹن ، انڈیانا پولس ستسائی، کینال زون، لوئی دل سینٹ لوئیس ، کینیڈا۔مورخہ ۲۹ راگست کا اجلاس شوریٰ کے طور پر منعقد ہوا۔جس میں ہر جماعت کا ایک ایک نمائندہ شریک ہوا اور اس میں تربیتی تبلیغی ، مالی اور معاشی امور پر غور کیا گیا۔لجنہ اماء اللہ اور خدام الاحمدیہ کے اجلاس ۳۰ اگست کو ہوئے بقیہ تمام اجلاسوں میں غیر مسلم پبلک بھی شامل ہوتی رہی۔۱۹۷