تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 286 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 286

تاریخ احمدیت 286 جلد ۲۰ کوشش کی کہ ہم حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا برگزیدہ رسول اور حضرت مریم کو مقدس خاتون سمجھتے ہیں مگر پادری صاحب نے کوئی بات نہ سنی اور پہلے تو شور مچا کر لوگوں کو منع کرنے لگے کہ اس شخص سے ہرگز بات نہ کرو اور پھر گاؤں کے سرکاری افسر اعلیٰ کے پاس شکایت کے لئے پہنچے۔انہوں نے آدمی بھجوا کر آپ کو طلب کیا۔آپ نے قرآن کریم کے ہسپانوی ترجمہ سے سورۃ آل عمران اور سورۃ مریم کی وہ آیات دکھلائیں جن میں حضرت عیسی علیہ السلام کی معجزانہ پیدائس کا ذکر ہے۔آپ نے انہیں یہ بھی بتایا کہ حکومت کے اعلیٰ ارکان اور جنرل فرانکو بھی ہمارے سلسلہ کی کتب پڑھ چکے ہیں اس سے ان کی تسلی تو ہو گئی مگر ساتھ ہی تنبیہ کی کہ بر سر عام تبلیغ نہ کریں آپ نے ان کو کتاب اسلام کا اقتصادی نظام تحفہ پیش کی۔ہیڈ پادری صاحب صدر مقام سے دو انسپکٹر ان پولیس کو بھی بلا لائے۔مولوی صاحب نے انہیں بھی حقیقت سے آگاہ کیا اور قرآن کریم کی آیات کا ترجمہ دکھایا کہ پادری صاحب کی شکایت بیجا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اس گاؤں میں پادری صاحب کی مخالفت کے باوجود نجی ملاقاتوں، گفتگوؤں اور لٹریچر کے ذریعہ حق وصداقت کی اشاعت زور شور سے جاری رہی۔یو نیورسٹی میں لاء کالج کی عمارت کے اندر اقوام متحدہ کے اجلاس کی ایک فلم تیار کی جارہی تھی۔آپ کو بھی قومی لباس میں پاکستان کا نمائندہ ہونے کی دعوت دی گئی۔اس موقع سے آپ نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ( دینِ حق ) پر پادریوں کے اعتراضات کے جواب دیئے سب لوگ آپ کی دلچسپ گفتگو سے نہایت درجہ متاثر ہوئے۔آپ ایک روز ویجیٹرین سوسائٹی کے مرکز میں بھی تشریف لے گئے اور ان کے پریذیڈنٹ کو دو گھنٹے تک تبلیغ کی۔باقی لوگ بھی گہری دلچسپی سے آپ کی گفتگو سنتے رہے۔پریذیڈنٹ صاحب خاص طور پر متاثر ہوئے اور وعدہ کیا کہ اب وہ ضرور ( دین حق ) کا مطالعہ کریں گے۔۱۹۵۸ء کے پہلے سات ماہ کے دوران امریکہ مشن کے تمام مبلغین کو کثرت سے ملک کے گرجوں، کلبوں اور کانفرنسوں سے خطاب کا موقع ملا۔سب سے زیادہ لیکچر ڈاکٹر چوہدری خلیل احمد صاحب ناصر انچارج امریکہ مشن نے دیئے جن کی تعداد تھیں تھی۔آپ کی کامیاب تقاریر کے نتیجہ میں کئی اشخاص کو دین حق کے مطالعہ سے گہری دلچسپی ہوئی اور سلسلہ احمدیہ کی کتب کے مطالعہ کی طرف رجحان پہلے سے بڑھ گیا اور وہ مشن کے بہت قریب آگئے۔آپ نے جن مقامات میں لیکچر دیئے ان میں سے تین بالخصوص قابلِ ذکر ہیں۔امریکہ ۱۹۶ وو ۱۔نیو یارک میں امریکہ کی مشہور آرگنائزیشن " چرچ میں یونین CHURCH)